آپ کے سوالوں کے جوابات

آپ لوگوں کے جذبات کی قدر کرتا ہوں ..آپ تلخ سوالات کرتے ہیں ...مگر سوالوں میں خود ہی پھنس جاتے ہیں ..اور آپ خود ہی جواب دے جاتے ہیں ...مگر اپنی بات پر اڑ بھی جاتے ہیں صرف ذاتی وابستگی کی وجہ سے آپ کا ضمیر بھی آپ کو جب ملامت کرتا ہے تو بات کو ادھر ادھر گمانے کی کوشش کرتے ہیں ...حقیقت سے نظریں چرانا نہ میرا شیوہ ہونا چاہئے نہ آپ کا ...کیونکہ یہ منافقت کے زمرے میں آتا ہے ...میں کسی لیڈر یا سیاستدان کو ڈیفنڈ نہیں کروں گا ....آپ سوال کرتے ہیں کہ کہاں گیا تمہارا لیڈر عمران خان جو ملک میں انقلاب ..سونامی ..لانے کی،، نظام تبدیل کرنے کی باتیں کرتا تھا ...پوچھو شیخ رشید سے جب وہ مشرف غدار کے ساتھ تھا تو کیوں نظام نہیں بدلہ ...پھر آپ کہتے ہیں کہ جنرل حمید گل اور حافظ سعید سے پوچھو کہ دفاع پاکستان تحریک کہاں چلی گئی ....پھر آپ کہتے ہیں کہ پوچھو اپنے زاہد حامد سے کہ کب تک صرف تقریریں ہی کرتا رہے گا ..عملی اقدام کب اٹھاۓ گا ...یا یونہی عوام کو بیوقوف بنا کر کہانیاں سناتا رہے گا ...پھر آپ کہتے ہیں کہ پوچھو اپنے انقلابی عالم فاضل جناب قادری صاحب سے کہ کب تک وہ اپنا انقلاب کا ڈرامہ سٹیج سجانا چاہتے ہیں یا پھر اپنے گولڈ میڈل کی تلاش میں انقلاب پر صرف تقریریں ہی کرتے رہیں گے ....آپ کے سوالات سے لگتا ہے کہ آپ ہر انقلاب لانے والے سے نظام کی تبدیلی والے سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں اور آپ کے سوالوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ انقلاب لانے والوں سے ناامید ہو چکے ہیں ...اس لئے ہاتھ نہ پنچے تو تھو کوڑی ......والا معاملہ ہو چکا ہے تب آپ اس گلے سڑے فرسودہ نظام سے ہی سمجھوتہ کرنے پر مجبور ہیں ....یہی آپ کے سوالوں کا جواب ہے ..کہ ملک میں انقلاب تو چاہتے ہیں.. نظام کی تبدیلی تو چاہتے ہیں مگر تم کو بھی میری طرح اپنے لیڈ کرنے والے پر اعتبار نہیں ہے ..کیونکہ حکمرانوں نے اس ملک کی تقدیر اور عوام کے ساتھ کچھ کھیلا ہی اس طرح ہے ..کہ اعتبار کھو چکے ہیں ...مگر اس کھیل میں صرف شیخ رشید یا قادری صاحب جیسے لوگ نہیں ہیں ..بلکہ زرداری صاحب اور میاں نواز شریف ..شہباز شریف صاحب کی بھی پھچلی تقریریں اٹھا کر موازنہ کر لیں ..وہ بھی انقلاب کو نظام کی تبدیلی کو دھوکہ دے چکے ہیں اور عوام کے ساتھ فراڈ کر چکے ہیں اور اپنے کئے ہوۓ وعدوں سے منحرف ہو چکے ہیں ....کیونکہ طاقتور طبقہ نہیں چاہتا کہ نظام تبدیل ہو ..کیونکہ جاگیردار ..وڈیرہ ..مافیا کے سردار اور بیوروکریسی نہیں چاہتی ..اور یہ سب لوگ زرداری اور شریف برادران کو کندہ دیتے ہیں ....اور جب کہ آپ اور میں صرف کٹھ پتلی ہیں اور انقلاب چاہتے ہیں اور آنے والی نسلوں کو بربادی سے بچانا چاہتے اور ان چوروں ..لٹیروں کے چنگل سے آزاد کروانا چاہتے ہیں ...اس لئے ہم ہر اس آدمی کو اپنا نجات دھندہ سمجھتے ہیں ...جو ہم کو اچھے کاز کے لئے کال دیتا ہے .....کیونکہ آپ اور میں صرف ایک بات پر متفق ہیں کہ نظام کی تبدیلی کے بغیر ہمارا مستقبل تاریک ہے ...ڈیلی ویجز کی بنیاد پر کب تک چلیں گے ...یورپ نے صرف لئے ترقی کی کہ یہاں ایک نظام ہے ...وزیروں کے آنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ..اور نہ کوئی یہاں ڈگری ہاتھ میں لے کر وزیر کی گاڑی کے پیچھے بھاگتا ہے ..اور نہ بنگلوں میں حاضری دیتا ہے ..اور نہ پرچہ کٹوانے کے لئے تھانیدار کو رشوت دینی پڑتی ہے اور نہ سفارش ...اور نہ انصاف حاصل کرنے کے لئے اور نہ انصاف خریدنے کے لئے جج کو رشوت دینی پڑتی ہے .....اس لئے میں یہ سمجھتا ہوں کہ انقلاب ہی واحد حل ہے جس سے نظام بدلہ جا سکتا ہے ..اس لئے انقلاب کو کوئی بھی لیڈ کرے گا ..میرے جیسے لوگ اس کا ساتھ دیں گے ....چاہے وہ لیڈ کرنے والے کا ماضی کتنا ہی داغدار کیوں نہ ہو ..کیونکہ یہاں کوئی بھی پاک صاف نہیں ہے ....ہم سب گنہگار ہیں ....اس لئے جو بھی مخلص ہو کر اس قوم کے بارے میں سوچے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے ..وہ چاہے شیخ رشید ..عمران خان ..طاہر قادری صاحب ..یا نواز شریف ہی کیوں نہ ہو ..اس لئے ہم پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے ضمیر سے ضرور سوال کر لیں سب کے سب جوابات موصول ہو جایں گے ..........انشالله ...............
Javed Iqbal Cheema
About the Author: Javed Iqbal Cheema Read More Articles by Javed Iqbal Cheema: 190 Articles with 147724 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.