گستاخی سے توبہ کرنے والا ڈچ سیاستدان روضہ رسول (ص) پر روتا رہا

گستاخی سے توبہ کرنے والا ڈچ سیاستدان روضہ رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم پر روتا رہا٬ چھ ماہ قبل اسلام قبول کرنے کے والے ارناؤڈ نے حج کی سعادت بھی حاصل کر لی-

تفصیلات کے مطابق توہین قرآن و رسالت پر مبنی بدنام زمانہ فلم “فتنہ“ بنانے والے ڈچ سیاستدان ارناؤڈ مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد اس سال حج بیت اﷲ کی سعادت بھی حاصل کر لی ہے-
 

image


ارناؤڈ حج کے مبارک موقع پر روضہ رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیتے ہوئے زارو قطار روتے رہے-

ارناؤڈ کا کہنا ہے کہ “ نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی قبرِ مبارک کے سامنے کھڑے ہوئے مجھے بہت شرم محسوس ہوئی اور میں نے اپنی سنگین غلطی کے بارے میں سوچا- لیکن مجھے امید ہے کہ اﷲ مجھے معاف کردے گا اور میری توبہ کو قبول کرے گا“-
 

image

ڈچ سیاستدان نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پوری زندگی یورپ میں اسلام کی نشر و اشاعت اور خدمت کے لیے وقف کریں گے-

اس کے علاوہ انہوں نے توہین رسالت پر مبنی فلم کے گناہ کے ازالے کے لیے سیرت طیبہ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم پر ایک بہترین فلم بنانے کا بھی اعلان کیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Arnoud van Doorn, former member of the Party for Freedom in Netherlands and a former antagonist of Islam, was one of the thousands who came to Saudi Arabia to perform Hajj, Riyadhconnect reported. Van Doorn, who until the end of 2011, was a strong supporter of Geert Wilders, the Dutch leader who created the anti-Islamic film ‘Fitna’. He resigned from Freedom Party (PVV) led by extreme rightist Wilders after converting to Islam.