بیوی! آپ سے کیا چاہتی ہے؟

پرکشش رہنے کی خواہش
ایک بیوی کیلئے یہ بات بہت اہم ہوتی ہے کہ اس کے شوہر کی نظر میں وہ خوبصورت اور پرکشش ہو۔ خواہ کتنی ہی موٹی، بھدی اور سانوی کیوں نہ ہو۔ آپ نے بھی غور کیا ہوگا کہ بیویاں آئے دن اپنے شوہروں سے سوال کرتی ہیں ”میں کیسی لگ رہی ہوں،، اس سوال کے پیچھے اصل میں ان کی یہ نفسیات کام کررہی ہوتی ہے کہ ان کے شوہر اب بھی ان میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں۔ اس قسم کے سوالوں کے مثبت اور پرمحبت جواب دیجئے۔ اور اسے اپنی محبت کا یقین دلاتے رہیں تو وہ آپ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے پہلے سے زیادہ مستعد رہے گی۔

جسمانی سے زیادہ جذباتی لگائو
مردوں اور عورتوں میں ایک بڑا نازک اور اہم فرق یہ ہوتا ہے کہ مرد اپنی بیوی سے ازدواجی لگائو کا زیادہ خواہشمند ہوتا ہے جبکہ عورت کو اپنے مرد سے جذباتی اور قلبی لگائو کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ نازک فرق میاں بیوی کے درمیان ناچاقی کا باعث بھی بن جاتا ہے جو مرد اپنی بیویوں سے کم کم بولتے ہیں، ان کی باتوں پر توجہ نہیں دیتے، انہیں اس بات پر خاص توجہ دینی چاہے کہ ان کی بیویاں ان کی آواز سننے کیلئے بے تاب رہتی ہیں۔ حتیٰ کہ اگر دفتر سے ان کے شوہر کا فون آجائے اور انہیں ایک جملہ ہی سننے کو مل جائے تو گھنٹوں شوہر کی آواز ان کے کانوں میں رس گھولتی رہتی ہے۔ شوہروں کو چاہیے کہ گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر آتے وقت چند جملے دل لگی اور چاہت کے انداز میں ضرور کریں تاکہ وہ آپ کی عدم موجودگی میں آپ کی باتوں کو سوچ کر خوش و خرم رہے۔

گھریلو اشیاءکے تحفے
تحفہ یقیناً محبت بڑھاتا ہے اور الفت پیدا کرتا ہے اور میاں بیوی کے درمیان تعلق میں تو اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔ لیکن تحفے کا انتخاب اصل چیز ہے۔ مرد اپنی بیویوں کو کوئی گھریلو شے تحفے میں دے تو اس سے بیوی کو خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔ بیوی اپنے شوہر سے ایسا تحفہ چاہتی ہے جس سے یہ اظہار ہو کہ شوہر نے بیوی کی خواہش کا احترام کیا ہے۔ یقیناً ایسا تحفہ پاکر آپ کی بیوی جھوم اٹھے گی۔
اپنی گھریلواور ازدواجی زندگی کو پرسکون اور خوشگوار بنانے کے لاجواب گُر اور ٹوٹکے ”شادی شدہ زندگی ہنسی خوشی گزارنے کے راز،، کتاب میں پڑھیں!

بشکریہ عبقری میگزین

Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1180579 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More