نہروں کے گرد آباد خوبصورت ترین شہر

جب کوئی آپ سے کسی ایسے شہر کے بارے میں پوچھتا ہے جو نہر کے گرد آباد ہو تو آپ کے ذہن میں پہلا نام اٹلی کے شہر وینس کا آتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں ایسے متعدد خوبصورت اور پرکشش شہر موجود ہیں جو کہ نہروں کے گرد آباد ہیں- ایسے ہی چند شہروں کے بارے میں آج ہم آپ کو اپنے اس آرٹیکل میں بتائیں گے-
 

image
یہ حسین منظر ایمسٹرڈیم کا ہے٬ ایمسٹرڈیم اس سال اپنے نہری نظام کی 400ویں سالگرہ منا رہا ہے- اس نہری نظام کی تعمیر کا آغاز 1613 میں کیا گیا جو 1625 مکمل ہوئی- یہ شہر 90 جزیروں اور 1500 پُلوں کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے-
 
image
Bruges کا شمار بیلجیم کے سب سے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے- اس کی مقبولیت کی بڑی وجہ اس شہر کی خوبصورتی اور یہاں موجود روایتی انداز میں تعمیر کی گئی عمارات ہیں-
 
image
چین کے شہر Xitang کی تاریخ 2000 سال پرانی ہے اور یہاں ثقافتی ورثے کی بھی کوئی کمی نہیں ہے- یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ دلچسپی کا باعث کشتیوں میں بنائی گئی دکانیں ہوتی ہیں-
 
image
بےشک نہروں کے گرد آباد شہروں میں اٹلی کا شہر وینس سب سے مقبول ترین شہر ہے-یہ شہر 118 چھوٹے جزیروں پر قائم ہے اور انہیں آپس میں منسلک کرنے کے لیے پُلوں کا سہارا لیا گیا ہے-
 
image
سوئیڈن کا شہر اسٹاک ہوم نہر کے کنارے آباد ہے اور اسے 14 جزیروں پر تعمیر کیا گیا ہے- یہاں موجود کشتیوں کے ذریعے پورے شہر کا نظارہ کرنا ایک منفرد تجربہ ثابت ہوتا ہے-
 
image
روس کا شہر سینٹ پیٹرز برگ 18 ویں صدی کے آغاز میں تعمیر کیا گیا اور اس وقت ایک اطالوی آرکٹیکٹ نے اس کا نقشہ ایسا ڈیزائن کیا کہ یہ پورا شہر ایک وسیع نہری نظام کے گرد آباد ہے- یہ شہر متعدد جزیروں پر تعمیر کیا گیا ہے-
 
image
جرمنی کے شہر ہیمبرگ کی تعمیر کی ہی پانی پر گئی ہے- اس میں ندیاں ٬ دریا٬ نہریں اور شہر کے مرکز موجود دو جھیلیں بھی شامل ہیں- ان تمام مقامات کو ایک منسلک کرنے کے لیے اس شہر میں 2300 پُل موجود ہیں-
 
image
یوں تو برمنگھم نہروں کے گرد آباد نہیں لیکن اس شہر کا نہری نظام نہایت مقبول ہے- اور یہاں وینس سے بھی زیادہ رقبے پر نہریں پھیلی ہوئی ہیں-18ویں صدی کے وسط میں نہری علاقہ 174 میل پر پھیلا ہوا تھا جو کہ اب 114 میل تک رہ گیا ہے-
 
image
فلوریڈا کے شہر Cape Coral کو “ واٹر فرنٹ ونڈر لینڈ “ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- دنیا کے کسی بھی دوسرے شہر کے مقابلے میں یہاں سب سے زیادہ طویل ترین نہریں موجود ہیں- اور یہاں کے نہری نظام نے مقامی ماحولیات کو کافی متاثر اور تبدیل کیا ہے-
 
image
بنکاک کی آب و ہوا انتہائی مرطوب اور گرم ہوتی ہے اسی وجہ یہاں کے شاپنگ مال بھی ائیرکنڈیشنڈ ہوتے ہیں- بنکاک کی آبی گزرگاہوں کے لیے طویل ترین کشتیاں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں-
 


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

When you ask someone to name a canal city, the first name that comes to mind is Venice. But did you know that there are dozens of other beautiful canal cities across the globe? This 10 list is about these magical canal towns.