ٹرین کے سفر سے تو لازماً آپ آگاہ ہوں گے جس کے دوران آپ
کو خوبصورت اور حسین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن جس ٹرین کا ذکر آج ہم
کرنے جارہے ہیں اس پر سفر کرنا کمزور دل افراد یا پھر بلندی سے خوف کھانے
والے افراد کے بس کی بات نہیں-
ہم بات کر رہے ہیں سوئزرلینڈ کے علاقے برن (Bern) میں چلنے والی ریل گاڑی
کی جو بالکل سپاٹ ڈھلان پر لوگوں کو اوپر تقریباً 6 ہزار فٹ کی بلندی پر لے
جاتی ہے-
|
|
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹرین میں سیٹ بیلٹ وغیرہ کا کوئی سسٹم موجود
نہیں ہے اور اگر آپ خود بچانا چاہتے ہیں اپنے سیٹ کے اردگرد موجود لوہے کے
ڈنڈوں کو مضبوطی سے تھامے رکھیے-
لوگوں کی تفریح کے غرض سے چلنے والے اس ریلوے سسٹم کو Gelmerbahn funicular
کے نام سے جانا جاتا ہے-
زیر نظر تصاویر میں آپ اس بلندی کا بخوبی مشاہدہ کرسکتے ہیں جسے دیکھتے ہی
سانسیں تھم سی جاتی ہیں-
|
|
آپ کو یہ جان کر مزید حیرت ہوگی کہ یہ ٹرین اتنی آہستہ چلتی ہے کہ نیچے کی
جانب دیکھتے ہوئے اس پر سفر کرنا کمزور دل والوں کے بس کی بات نہیں-
اس ٹرین میں بیک وقت 24 مسافر سفر کرتے ہیں اور جبکہ اس ٹرین کا سفر 12 منٹ
کے دورانیے پر محیط ہوتا ہے- سفر کے اختتام پر لوگ اوپر پہنچ کر برن کے
خوبصورت اور دلکش نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں-
زیر نظر تصاویر ایک سوئس فوٹو گرافر Monika Flückiger نے لی ہیں-
|
|
اس 48 سالہ فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ “ میں جانتا ہوں کہ یہ دیکھنے میں
انتہائی خطرناک لگتا ہے لیکن اس درحقیقت ایسا نہیں ہے- اگر کوئی منفرد
نظاروں کی تصاویر حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسی لازمی یہاں کامیابی حاصل ہوگی“-
“ تعجب کی بات یہ ہے کہ یہ مقام کوئی خاص مشہور نہیں ہے اور میرے کئی دوست
اور ساتھی اس مقام سے ناواقف ہیں“-
اس ریلوے ٹریک یا ٹرین کی تعمیر 1926 میں اس مقام پر موجود Gelmer جھیل پر
بننے والے ڈیم کی تعمیر میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے کی گئی تھی-
سنہ 2001 میں اس ٹرین کو ایک مسافر ٹرین میں تبدیل کر کے لوگوں کی تفریح
اور دلچسپی کا ذریعہ بنا دیا گیا-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|
|
|