اسمارٹ ٹیکنالوجی کی بدولت اب نابینا افراد کی بھی متعدد
مشکلات ضرور حل ہوجائیں گی- حال ہی ایسے اسمارٹ چشمے تیار کرلیے گئے ہیں جن
کے ذریعے نابینا افراد بھی دنیا کے رنگ مکمل طور پر تو نہیں لیکن بہت کچھ
اپنی تاریک آنکھوں سے دیکھ سکیں گے-
ان چشموں میں چھوٹے کیمرے اور ایک پاکٹ کمپیوٹر کے ذریعے نابینا افراد اپنے
سامنے افراد افراد اور چیزوں کے بارے میں جان سکیں گے٬ جبکہ وہ کیش مشین کے
ڈسپلے یا ریسٹورنٹس کے مینیو بھی کسی حد تک پڑھنے کے قابل ہوجائیں گے-
|
|
ایک ہزار پاؤنڈز تک کے یہ بائیونک چشمے دیکھنے میں عام گلاسز جیسے ہی ہوں
گے اور یہ آئندہ سال فروخت کے لیے پیش جانے کا امکان ہے-
آکسفورڈ یونیورسٹی ان چشموں کی تیاری پر کام کر رہی ہے اور اس کے محققین کو
توقع ہے کہ الیکٹرونک ویژول کی بدولت نابینا افراد کی مشکلات کافی حد تک کم
ہوجائیں گی-
|
|
اس چشمے کے فریم پر لگے ننھے کیمرے سامنے چیزوں کی اطلاعات نابینا شخص کی
جیب میں موجود چھوٹے کمپیوٹر کو بھیج دے گی اور وہ اس چیز کی ساخت قرنیے
میں بنا دے گا- |