دماغی لہروں سے چلنے والا کیمرہ تیار

اگر آپ مثالی موقع پر تصویر کھینچنے میں ناکام رہے ہیں تو اب ایسا بالکل نہیں ہوگا کیونکہ اب ایسا کیمرہ تیار ہوگیا ہے جو آپ کی دلچسپی کے ہر منظر کی عکاسی خودکار طریقے سے کر لے گا-

دی نیوز ٹرائب کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق جاپانی سائنسدانوں نے ہیڈ سیٹ کی شکل کا نیورو کیم نامی کیمرہ تیار کیا ہے جو دماغی لہروں کی مدد سے تصاویر کھینچ سکتا ہے-
 

image


آئی فون اپلیکیشن کی بدولت اس کیمرے کو پننے والے شخص کی دماغی لہریں کسی بھی دلچسپی کے منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کردیں گی-

کیو یونیورسٹی کا تیار کردہ یہ کیمرہ اپنے مالک کی دلچسپی کے معیار کا اندازہ لگانے کے لیے ایک سے سو تک کے نمبرز میں تقسیم کرتا ہے-
 

image

الگورتھم تجزیے کے ذریعے اسمارٹ فون کیمرہ خودکار طریقے سے 5 سیکنڈ کی جی آئی ایف کلپس محفوظ کرلے گا جس میں سے آپ اپنی پسند کی تصویر باآسانی نکال سکیں گے-
YOU MAY ALSO LIKE:

If you have ever missed the perfect moment to take a picture, then Japanese researchers could have the answer - a camera that automatically captures whatever you find interesting. The prototype headset, called a Neurocam, combines a brainwave scanner with an iPhone dock.