مختلف مصنوعات کی عکاس دلچسپ عمارات

زیادہ تر کمپنیاں گاہکوں کو اپنی مصنوعات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے مختلف اقسام کے اشتہارات کا سہارا لیتی ہیں- لیکن دنیا میں کچھ کمپنیاں ایسی بھی ہیں جنہوں نے گاہکوں کو متاثر کرنے کے لیے ایسی دلچسپ اسٹرکچر کی حامل عمارات کی تعمیر کی جو ان کی مصنوعات کی عکاسی کرتی ہیں- اور یہ کمپنیاں اپنے اس منفرد طرز عمل کے ذریعے گاہکوں کو متاثر کرنے اور ان کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہیں- چند ایسی ہی دلچسپ عمارات کا احوال آج اس آرٹیکل میں پیش کیا جارہا ہے-
 

image
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع یہ بیکری دنیا کی حیران کن بیکریوں میں سے ایک ہے جو کہ 1968 سے ڈونٹ فروخت کرتی آرہی ہے- The Donut Hole نامی اس عمارت کا اسٹرکچر یہاں ہونے والے بزنس کی بھرپور عکاسی کرتا ہے-
 
image
جنوبی افریقہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں تعمیر کی گئی The Big Pineapple نامی یہ عمارت 3 فلور پر مشتمل ہے- یہ عمارت ایسے مقام پر واقع ہے جہاں انناس کی کاشت کی جاتی ہے- اس کے علاوہ اس عمارت میں انناس کی مصنوعات کی فروخت بھی کی جاتی ہیں- اور اس کا اسٹرکچر انہی مصنوعات کی تشہیر کرتا دکھائی دیتا ہے-
 
image
2007 میں یہ عمارت ورلڈ ٹوائلٹ ایسوسی ایشن کے پہلے صدر کے ذاتی گھر کے طور پر تعمیر کی گئی تھی- لیکن اب یہ بطور ٹوائلٹ میوزیم کام کرتی ہے- جنوبی کوریا کے علاقے Suwon میں واقع اس ٹوائلٹ میوزیم میں مختلف اقسام کے ٹوائلٹ موجود ہیں-
 
image
چین کے صوبے Guizhou کا علاقہMeitan County سبز چائے کی پیداوار کے حوالے سے بہت مقبول ہے- tea pot اور کپ کی شکل میں تعمیر کی گئی یہ عمارت چائے کی صنعت کی یاد کے طور پر تعمیر کی گئی ہے- اس عمارت کے اندر تمام چیزیں چائے سے متعلق ہی رکھی گئی ہے-
 
image
اگرچہ دنیا میں متعدد ایسی رہائش گاہیں موجود ہیں جو جوتوں کی شکل میں تعمیر کی گئی ہیں- لیکن کیلیفورنیا میں واقع Bakersfield وہ واحد عمارت ہے جو کاروبار کے حوالے سے تعمیر کی گئی ہے-1947 میں تعمیر کی گئی 30 فٹ لمبی اس عمارت میں جوتوں کی مرمت کی جاتی ہے-
 
image
مچھلی کی شکل میں بنائی گئی یہ انڈیا کی ایک سرکاری عمارت ہے جو کہ 2012 میں تعمیر کی گئی-4 منزلہ یہ عمارت انڈیا کے شہر حیدرآباد میں واقع ہے اور یہ نیشنل فشریز ڈویلمپنٹ کا دفتر ہے- یہاں ماہی گیری کی صنعت میں ٹیکنالوجی بڑھانے کے لیے کام کیا جاتا ہے-
 
image
کیلیفورنیا کے علاقے Turlock میں واقع یہ منفرد اسٹرکچر کی حامل عمارت ایک تعمیرات کے لیے مشینری فراہم کرنے والی کمپنی کا دفتر ہے- یہ 2 منزلہ عمارت United Equipment کا آفس ہے جس کی لمبائی 66 فٹ ہے- یہ عمارت 1976 میں تعمیر کی گئی-
 
image
یہ ایک موسیقی کے آلات کی دکان ہے اور یہ دنیا کی واحد عمارت ہے جو کہ گٹار کی شکل میں تعمیر کی گئی ہے- Grand Guitar نامی یہ عمارت امریکہ کے شہر Tennessee میں واقع ہے- اس عمارت میں گفٹ شاپ کے ساتھ ساتھ میوزیم بھی موجود ہے-
 
image
ہاٹ ڈاگ کی شکل میں تعمیر کی گئی یہ عمارت امریکہ کے شہر کولوراڈو میں واقع ہے- 1966 میں تعمیر کی گئی یہ عمارت سیاحوں میں انتہائی مقبول ہے- یہ عمارت بطور ریسورنٹ بھی کام سرانجام دے رہی ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Most companies use some form of advertising to let customers know more about their product. These some businesses took promotion to the grandest extreme and constructed actual buildings in the shape of what they are trying to sell or promote. The attention-getting factor is obvious with these novelty architectural structures.