اب میز، کرسی اور الماری بنانے کے لیے کیل اور ہتھوڑی کی
ضرورت نہیں ہے ۔ نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ڈیزائنر نے ایسا فرنیچر
تیار کیا ہے جسے کیلوں سے نہیں بلکہ مقناطیس کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔
|
|
جیو نیوز کے مطابق یہ فرنیچر لوہے اور لکڑی کے ملاپ سے تیار کیا گیا ہے جس
کے جوڑوں میں مقناطیس کے ٹکڑے فٹ کیے گئے ہیں۔
اس کے مختلف حصوں کی ایک دوسرے کے ساتھ ملانے سے یہ مقناطیس کے مدد سے
مضبوطی سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جاتے ہیں اور یوں کیلوں اور ہتھوڑی کے بغیر
منٹوں میں کوئی بھی فرنیچر تیار کیا جاسکتا ہے۔
|
|
اس فرنیچر کے با آسانی کھول کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل بھی کیا جاسکتا
ہے جبکہ دوبارہ جوڑنا بھی نہایت آسان ہے ۔ |
|
|