پاکستان کی کرکٹ ٹیم جس بری طرح
جنوبی افریقہ سے ون ڈے کے بعد ٹی ٹوینٹی بھی ہاری اس پر پوری قوم بہت مایوس
ہوئی ہے لیکن ٹیم کے پاس موقع ہے کہ جنوبی افریقہ جا کر ون ڈے اور ٹی
ٹوٹینٹی سیریز جیت کر ایک تو بدلہ لیں اور دوسرا قوم کی مایوسی اور دکھ ختم
کریں۔
اس کے لئے سب سے پہلے ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کریں اور ایک دوسرے کی
ڈھال بن کر یک جان ہو کر مل جل کر اتفاق اور اتحاد کے ساتھ وہاں جائیں
کھیلیں اور انشاءاللہ کامیاب وکامران ہو کر واپس آؤ۔ آمین
جب بھی ٹیم برا کھیلتی ہم مایوس ہو کر پھرکبھی میچ نہ دیکھنے کے عزم کرتے
ہیں لیکن جیسے ہی میچ کا دن آتا ہے سب کچھ بھول کر میچ دیکھتے ہیں اور ساری
ساری رات بھی جاگنا پڑے تو جاگتے ہیں اور دعائیں بھی کرتے ہیں۔ میرا یقین
ہے کہ ایسا صرف میں میرے ساتھی ہی نہیں بلکہ بلکہ پوری قوم بھی ایسا ہی
کرتی ہوگی۔
اس لئے اپنے تمام ذاتی اختلافات بھلا کر مل جل کر اور ایک ہو کر بھر پور
طریقے سے کرکٹ کھیلیں اور ہر میچ میں جیت کا عزم لےکر بغیر کسی پریشر کی
اپنی نیچرل گیم کریں۔ اللہ تعالی آپ کو کامیاب وکامران کرے۔ آمین ثمہ آمین |