پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارک باد

اللہ تعالی کے خاص فضل و کرم اور کھلاڑیوں کے مل جل ، اور ایک یونٹ ہو کر کھیلنے اور شاندار محنت سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم آخر کار شاندار تاریخی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ میں پوری قوم، کرکٹ ٹیم اور کپتان مصباح الحق کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سیریز شروع ہونے سے پہلے میں نے ہماری وعب پر آرٹیکل لکھا تھا جس میں ٹیم کے لئے نیک خواہشات اور پوری قوم کی طرف سے دعا دی تھی اللہ نے ہماری دعائیں سن لی۔ انشاءاللہ تیسرا میچ جیت کر کلین سویپ بھی کر لے گی۔ انشاءاللہ-

پاکستان کو اب ٹی ٹونیٹی ورلڈ کپ کے لئے اور بھر ورلڈ کپ سن دو ہزار پندرہ کے لئے بھی ٹیم تیار کرنی ہے۔ ٹیم اسی طرح پوری سپرٹ، مل جل کر، یک جان ہوکر اور پوری محنت اور لگن سے کھیلے تو انشاءاللہ کامیابیاں نصیب ہوتی رہیں گی۔

دوسر ے ون ڈے میں ایک بار ناصر جمشید پھر ناکام ہوگئے ان کو چاہئے کہ شروع ہی سے تیز کھیلے اور جارحانہ سٹروک کھیلے تاکہ دباؤ سے باہر آجاے اور حفیظ بھی یہی کرے۔ پہلے میچ کے ہیرو بھٹی نے باؤلنگ اچھی نہیں کی اس کی وجہ یہ تھی کہ انھوں نے پہلے میچ میں فل لنتھ بال کافی پھینکے تھے جبکہ دوسرے میچ میں انھوں نے شاٹ بال کافی کئے اور فل لنتھ بال ایک بھی نہیں پھینکا۔ یہی وجہ تھی کہ ان کو کافی رنز لگے۔ آخر میں جنید نے ٩ رنز بچا کر شاندار کامیابی دلوائی انھوں نے یارکرز اور فل لنتھ بالز کروادیئے جس کی وجہ سے سکور بچ سکے۔ انور اور بلاول دونوں کو فل لنتھ بال اور یارکر کرنے کہ خوب پریکٹس کروائی جائے کیونکہ جب تیزی سے سکور ضرورت ہوں تو یہ بالز کافی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے کچھ تجاویز ہیں امید ہے کرکٹ انتظامیہ۔ ٹیم اور کپتان پڑھ لیں تو قابل عمل سمجھیں تو عمل کریں انشاءاللہ خوب فائدہ ہوگا۔
١۔ حفیظ کی نگرانی میں ٹیم متحد اور یک جان ہو کر کھیلے اور تمام کھلاڑیوں سے حلف لیں کے وہ گروہ بندی نہیں کریں گے۔
٢۔ ٹیم میں احمد شہزاد ، سعیب مقصود ، عمر اکمل ، آفریدی ، بلاول بھٹی ، جنید اور اجمل ہر میچ کھیلیں۔
٣۔ اوپنر حفیظ اور شہزاد جائیں پھر سعیب مقصود ، پھر عمر اکمل کو بھیجا جائے۔
٤۔ شروع ہی سے تیز بیٹینگ کی جائے اور بالز کم سے کم مس کی جائیں۔
٤۔ شروع شروع میں ہر بیٹسمین کوشش کرے کہ سامنا کم سے کم کرے۔ کوشش کرے کہ باؤنڈری نہ لگے تو سنگل لے کر دوسرے اینڈ پر جانے کی کوشش کرے اس سے سکور بھی بنیں گے اور وکٹ بھی بچے گی۔ ہماری جب وکٹ گرتی ہے یا وکٹ بچانے کا سوچتے ہیں تو پورا پورا وور خود روک دیتے ہیں اور سنگل لئنے کی بھی کوشش نہیں کرتے جس سے پریشر میں اضافہ ہوتا ہے اور غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہو جاتے ہیں۔
٥۔ باؤلرز کو زیادہ سے زیادہ فل لنتھ اور یارکرز کرانے کی پریکٹس کرئیں اور میچز میں ان کا استعمال باؤلز زیادہ سے زیادہ کریں اس سے سکور بننے کی رفتا ر کم ہوتی ہے وکٹ ملنے کے بھی چانس ہوتے ہیں۔
٦۔ فیلڈنگ میں بہرتی لائیں اور ڈائی کرنے کا طریقہ سکھائیں اور دائرہ میں بال روکنے کی کوشش کریں اور سنگل بچائیں۔
٧۔ میرے خیال میں پلیئنگ الیون یہ ہونی چاہئے ویسے گیم دیکھ کر فیصلہ ہوتا ہے۔

محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، سعیب مقصود ۔ اسد شفیق ، عمر اکمل ، شاہد آفریدی، بلاول بھٹی ، انور علی ، جنید خان، محمد عرفان اور سعید اجمل

آخر میں ایک بار پھر پوری ٹیم کو مبارک باد ہیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ سری لنکا سے تمام فارمیٹ میں اللہ ہماری ٹیم کا کامیاب کرے اور ٹی ٹونٹی کے ورلڈ کپ میں اللہ تعالی ہماری ٹیم کو مل جل کر اور یک جا ہوکر کھیلنے کی توفیق دے اور ورلڈ کپ میں بھی اسی طرح کی شاندار پرفارمنس دکھانے کی توفیق دے اور کامیاب کرے۔ امین ثمہ امین

kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 169026 views I live in Piplan District Miawnali... View More