روٹی نہیں کیک کھایئے،

فرانس کے بادشادہ لوئس کے زمانے میںفرانس میں زبردست قحط پڑا لوگ بادشاہ کے محل کے باہر مظاہرہ کررہے تھے فرانس کی ملکہ نے جب لوگوں سے پوچھا کہ کیا ہورہاہے تو لوگوں نے جواب دیا کہ لوگ بھوکے ہیں روٹی مانگ رہے ہیں۔ ملکہ نے کہا تو ان سے کہو کیک کھائیںیہی مشورہ اگروہ پاکستان کے عوام کو دیتیں تو شائد زیادہ مناسب ہوتا کیونکہ یہاں کے اور خصوصاََخیبر پختونخوا اور پھر خاص کر پشاور کے باسی آج کل نابائیوں کے ستائے ہوئے ہیںخیر اس وقت ہم اس بات کو یہی چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ اس وقت ہمارا موضوع بحث ٹماٹراور پیاز ہیں ااوریہی حالت اس وقت ٹماٹر اور پیاز کی ہے۔ٹماٹراور پیازکی پورے ملک میں کیسی ہاہاکار مچی ہوئی ہے ٹماٹراور پیازکی طرف میرا دھیان میرے ایک قاری نے دلائی حالانکہ میں خود بھی اس ٹماٹراور پیازسے کافی متاثرہوا ہوں ٹماٹراور پیازجیسی ادنیٰ سی رلانے والی سبزی آج اتنی اہم ہوگئی کہ دکاندار بھی نخرے دکھانے لگے ہیںاگر نرخ کے حوالے سے دوسری بات آپ کریں گے تو وہ آپ کو آگے کا راستہ دکھا دیں گے یا پھر اپنے ٹماٹراور پیازکی اتنی تعریفوں کے پل باندھ دیں گے کہ آپ بھی قائل ہوجائیں گے کہ ہو نہ بس بازار میں تو اسی کے ٹماٹراور پیازبہتر ہیں باقی تو سب بیکار ہیں اس وقت یہ حال ہے کہ ٹماٹر کے مقابلے میںسیب سستا ہے۔ سیب کوئی 40سے 60روپے میں مل رہا ہے جبکہ ٹماٹر 100روپے سے 140 روپے کلو کے حساب سے بک رہا ہے اس سے قبل ٹماٹر 180 روپے کلو تک پہنچ گیا تھااور اب تو ٹماٹر کے ساتھ پیاز بھی مہنگا ہوگیااس وقت ٹماٹراور پیازکیادیگر سبزی کے ساتھ ساتھ ضروریات زندگی کی ہر چیز مہنگی ہے معصوم بچوں کا دودھ مہنگا ہے، عام انسان کو آٹا، دال چاول، دودھ، دالیں، سبزیاں ، ہر چیز کے لئے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے بار بار یہ سننے میں آ رہا ہے کہ تہواروں کے سیزن میں ٹماٹراور پیاز کا مہنگا ہو جانا بہت ہی تکلیف دہ ہے مگر غریب کے لئے تہوار آتا ہی کب ہے۔پچھلے 65سال سے حکمران اور بیورکریسی اس ملک کے غریبوں کا خون چوس رہے ہیںانہوں نے ملک کو بیچ ڈالا ، اربوں کھربوںلوٹ لیے غریبوں کے خون پسینے کی کمائی ایسے منصوبوں میں لگادی جس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں اور ان منصوبوںکا فائدہ صف ان بیوروکریٹس یا حکمرانوں کو پہنچا جو اس سے وابستہ تھے کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے ڈکار لیے گئے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کیونکہ سب آپسمیں ملے ہوئے ہیںایسے میں جبکہ پورا ملک ہی مہنگائی، بدعنوانی، فرقہ واریت سے متاثر ہے ٹماٹر اور پیاز کی بات کرنا ایک فضول سا عمل ہے۔ عوام کو چاہئے کہ کم سے کم 2یا تین ہفتے ٹماٹرکا مکمل بائیکاٹ کر دیں اور نہ خریدیں بلکہ اس کی بجائے آلوبخارہ استعمال کریں جس جو ٹماٹر کا ہی ذائقہ دے گاتو پھر دیکھیںکہ سارے جمع خوروں کے ہوش ٹھکانے آتے ہیں یا نہیںسب کا ذخیرہ سڑکوں پر گلسڑ کر بکھرا پڑا ہواہوگاچور بازاری کا خاتمہ ہو جائے گا ۔
 
SULTAN HUSSAIN
About the Author: SULTAN HUSSAIN Read More Articles by SULTAN HUSSAIN: 52 Articles with 41239 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.