دروازہ بند تو کھڑکی کھولیں

آج کے انسان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سب کچھ فٹا فٹ مانگتا ہے جبکہ حقیقت میں آج کے دور میں فاسٹ فوڈ اور فاسٹ انٹرنیٹ لینا جتنا آسان ہے کامیابی کی سیڑھی چڑھنا اتنا فاسٹ نہیں ہے۔ کامیابی کے لئے تو ہر دور میں ہی فاسٹنس نہیں کنسسٹنسی یا مستقل مزاجی ذیادہ ضروری رہی ہے۔

پھر ہر بڑی کامیابی سے پہلے یہ بھی بے حد ضروری ہے کہ آپ کو کسی نا کامی کا سامنا کرنا پڑے۔ ناکامی جتنی بڑی آتی ہے آگے اتنی ہی بڑی کامیابی آپ کی منتظر ہوتی ہے۔ بہت سے لوگوں کا اس سے متفق نہ ہونا یقینی ہے۔ اصل میں بات یا گُر کی بات ناکامی کے ساتھ ڈیلنگ میں ہے۔

جس طرح آج کل پبلک ڈیلنگ بھی ایک آرٹ بن گیا ہے اسی طرح ناکامی ڈیلنگ بھی ایک آرٹ ہی ہے اور اس کی سب سے خاص بات یہ ہی ہے کہ ہر چھوٹی مشکل درمیانی مشکل اور بڑی مشکل ہر ایک کو ہی ڈیل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ڈیلنگ کا فن ہی آپ کو کسی بھی لیول کی ناکامیابی یا ٹھوکر یا پریشانی سے نجات کے لئے اپنانا ہوتا ہے اگرچہ ایسے لوگ بہت کم ہیں مگر تا حال ایسے لوگ بستے پیں جن کو ہر مشکل وقت میں کامیابی کے لئے راستہ بنانا آتا ہے۔

آپ ہم میں سے ہی ایسے انسان ہوتے ہیں جو کہ یہ راستہ ڈھونڈنا جانتے ہیں۔ ان ہی راستوں پہ چل کر کامیابی آپ کو آگے کھڑی ملتی ہے مگر اس راستے پہ جانا ہے کہ نہیں یا کس راستے پہ جانا ہے یہ ناکام انسان پر منحصر ہوتا ہے۔ کیونکہ ہر صورتحال میں راستےآپ کے پاس دو ہوتے ہیں مزید ناکام ہونے کا راستہ یا کامیاب ہونے کا راستہ۔ پہلے والے تک جانا آسان ہے اور عموما اس کے لئے کچھ کرنا بھی نہں پڑتا مگر دوسرے والے پر جانے کے لئے مسئلہ یہ ہے کہ کام اور کام ، محنت اور محنت، مستقل مزاجی اور جی داری دکھانی پڑتی ہے۔

ہم میں سے ہر ایک ہرناکامی کی صورتحال میں کچھ نہ کچھ کر سکتا ہے۔

سب سے پہلے تو یہ ضروری ہوتا ہے کہ آپ اپنی ناکامی کا غم دل بھر کر منا لیں اور یہ یاد رکھیں کہ ناکامی کسی موبائل کے گم ہونے سے لے کر مکمل کاروباری زوال تک کی یعنی کسی بھی درجہ کی ہو سکتی ہے۔
غم منانے کے بعد نقصان کا حساب کتاب یا حسابی نقصان نہ بھی ہو تو زندگی میں اس چیز کے چلے جانے سے کیا نقصان ہوا ہے یہ جانچ پڑتال کر لیں۔ اکثر بہت سی چیزوں کے جانے سے اتنا فرق نہیں پڑتا جتنا ہم اپنی جان ہلکان کر لیتے ہیں۔

نقصان کوئی نہیں ہوا تو خوشی کی بات ہے اگر ہوا ہے تو اس کو کس طرح پورا کیا جا سکتا ہے ۔ ناکامی آ گئی اب جائے گی کیسے اس کے لئے سوچ بچار شروع کر دیں۔ اکثر ہی ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو لگتا ہے کہ راستہ نہیں ہے مگر کوئی دوسرا دروازہ یا کھڑکی آپ کے لئے کہیں ہوتی ضرور ہے۔

اپنی معلومات جس بھی فیلڈ میں ہیں اس کے متعلق بڑھانا شروع کر دیں۔۔ معلومات عامہ آپ کو نئی راہیں دکھانے یا سجھانے میں اپنا اہم کردار رکھتی ہے۔ آپ خواہ دنیا کے کسی بھی شعبے سے ہوں ڈاکٹری، کاروبار سے لے کر گھر داری تک ہر روز کی بنیاد پر آپ کو نیا جاننا یا نئی معلومات لینا ضروری ہوتا ہے۔
ہم لوگ بہت آسانی سے دوسرے لوگوں سے مل جل کر کچھ نہ کچھ سیکھ ضرور سکتے ہیں ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ آپ کام کے لوگ ڈھونڈیں جو آپ کو مشورہ اور راستہ دکھانے کے کام آسکیں اپنے آس پاس اس طرح کے لوگ آپ کو عمدہ اور کام کی باتوں سے نواز سکتے ہیں بس ان کو ڈھونڈنا اور برتنا شرط ہے۔ مالی معاونت سے ذیادہ مشاورتی معاونت آپ کے ذیادہ کام آتی ہے۔

سب سے آخر میں ہر انسان کو خواہ عمر رنگ ذات پات مزاج کیسا ہی کیوں نہ ہو کوئی نہ کوئی مشغلہ اور سرگرمی ضرور رکھنی چاہئے ایسی سرگرمی جو آپ کو اپنے ساتھ وقت گزارنے اپنے آپ کو خوش کرنے کے لئے ہو اس طرح کا کوئی بھی اپنی پسند کا کام خوشی عطا کرتا ہے اور خوشی لینا خوشحالی سے ذیادہ ضروری ہے۔ پھر خوشی آتے آتے خوشحالی آپ کے لئے لیے آتی ہے۔

sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 293048 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More