شیطانی ٹرائیکا

ایک شیطان جس نے حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا کو جنت نکالا دیا تھا اور قیامت تک کیلئے ملعون قرار پایا اور آج تک دنیا میں ہرجگہ اپنے چیلوں کے ذریعے فساد پھیلاتا رہتا ہے۔جو بھی دنیا میں فساد پھیلائے گا وہ اسی کا چیلا شمار ہوگا۔یہ ایک شیطان کا کارنامہ ہے جسے لکھنے کیلئے کاغذ سیاہی اور قلم ختم ہوجائیں لیکن کارنامے ختم نہیں ہونگےلیکن جب اسی شیطان کے چند چیلے اکٹھے مل جائیں تو کیا ہوگا؟؟انہی کے اس سلسلہ فساد میں ایک شام کے حالات ہیں جہاں کی عوام ۲۰۱۱ سے شیطان کے چیلوں کے حملوں کی زد میں ہیں۔شام کی عوام مسلسل ظلم برداشت کررہی ہے اور جس میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد قتل اور کئی لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔مسلسل اس مسئلے کے حل کی مختلف تجاویز پیش کی گئیں لیکن ہمیشہ ناکام ہوگئیں۔اور عوام کی درگت بنتی رہی ۔کیا ہوتا جو یہ عوامی بیداری لہر اس ملک میں صرف احتجاج تک ہی محدود رہتی اور مسلح جدوجہد میں تبدیل نہ ہوتی اور شام کی یہ صورتحال نہ ہوتی ۔شریعت اسلامیہ کے نفاذ کیلئے لاکھوں جانیں گنوائی گئیں اور اب تک کوئی نتیجہ بھی سامنے نہیں آیا ۔کیا وجہ ہے کہ اس سارے جنگی سلسلے کو جاری رکھنے پر ہی اتفاق کیا جارہاہے؟کیا اس سے کوئی خاص نتیجہ حاصل کیا جارہا ہے؟کس کے ایما پر یہ سارے مسائل کھڑے کیے جارہے ہیں؟کون اس کے پیچھے ہے؟اور کون دوسروں کا آلہ کار بن کر انکا کام اپنے ذمے لیے ہوئے ہے؟کیوں شامی باغیوں کی کھل کر حمایت کی جارہی ہے؟آئیں! کچھ جائزہ لیتے ہیں،مشرق وسطی میں چند ایک ایسی طاقتیں موجود ہیں جو امریکہ کے لےپالک اسرائیل کے خلاف ہیں اور اسے بھی ہر وقت یہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کہیں میرے وجود کیلئے یہ نقصان دہ ثابت نہ ہوں۔ان طاقتوں میں عربوں میں حماس،شام ،حزب اللہ اور ایران شامل ہیں جن کی وجہ سے اسرائیل کو خوف لاحق رہتا ہے کیونکہ حزب اللہ کے ساتھ ۳۳ روزہ جنگ میں اپنی اوقات دیکھ چکا ہے اور کافی عرصے سے منصوبے بنائے جا رہے تھے کہ کیوں نہ مشرق وسطی کا نقشہ ہی تبدیل کردیا جائے لہذا اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سب سے پہلےحزب اللہ کے ساتھ چھیڑ خانی کرکے منہ کی کھائی پھر حماس سے پنگا لیا لیکن مہنگا پڑا اسکے بعد عوامی بیدار ی کے ذریعے شام کو تباہ و برباد کردیا ،باغیوں کیلئے خزانوں کے منہ کھول دیئے اسلحہ اور کیا کچھ نہیں بھیجا گیا بلکہ دنیا جہان کے کونے کونے سے جہادی بھجوائے گئے جعلی اور نالائق مفتیوں سے جہاد کے فتوے دلائے گئے اور حتی کہ اسلام کے حکم نکاح کا مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ور جہاد نکاح کا فتوی دیا گیا اور پھر روس کی دھمکی پر سب کچھ آہستہ آہستہ نارمل ہوتا گیا اور آج شامی فوج اپنی سرزمین کو گندے انڈوں سے صاف کررہی ہے۔شیطانی چیلون کی خواہش یہ تھی کہ شام کو ناامن کرکے مشرق وسطی کو ناامن کردیا جائے۔کیونکہ اگر یہ چند طاقتیں متحد ہوگئیں تو بعض رجیم کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔اس سارے نقشے کو علیر جامہ پہنانے کیلئے ایک شیطانی ٹرائیکا تشکیل دیا گیا جس کے ارکان امریکہ ،اسرائیل اور خطے کا ایک عرب ملک ہے۔لیکن ناکام ہوگئے کیونکہ خدا کی تدبیر سب سے زیادہ پختہ اور قوی ہے۔

ali hyder
About the Author: ali hyder Read More Articles by ali hyder: 7 Articles with 5574 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.