مصطفیٰ کمال - فخر کراچی - ایک جذبے کا نام

شہر کراچی کا پرعزم اور پرجوش جوان عمر ناظم شہر قائد مصطفیٰ کمال ہم کو فخر ہے کہ ہمارے شہر جسے قائد کا شہر بھی کہا جاتا ہے کی نظامت آپ نے ناصرف سنبھالی بلکہ اپنی انتھک محنت اور کچھ کر دکھانے کی لگن کے سبب جس طرح آپ نے چند ہی سالوں میں شہر کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ایک ایسا شہر جہاں اکا دکا معیاری سڑکیں اور برج تھے وہاں آپ نے تقریباً پورے شہر میں عالمی معیار کی سڑکیں اور جگہ جگہ برجز قائم کر کے شہر کراچی کے سب سے بڑے مسئلے یعنی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بہت حد تک سنبھال لیا اور جس طرح کراچی کے دور دراز علاقوں تک پانی پہنچایا گیا اور شہر کے چپے چپے پر جس طرح ترقیاتی کام کیے وہ واقعی اپنی جگہ مثال ہے۔

مصطفیٰ کمال بھائی الحمداللہ آپ نے بڑے زبردست کام کیے ہمارے شہر کراچی کے لیے لیکن مصطفیٰ بھائی یہ جمہوریت کے دعوے دار اور جمہوریت کے چیمپئین کہلوانے والے دراصل ہیں تو دراصل وہی استحصالی طبقے اور دو فیصد مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے جو کسی بھی طرح مڈل کلاس طبقے کے نمائندے کو کچھ اچھا کرتا نہیں دیکھ سکتے کیونکہ اگر کوئی عوام کی دہلیز پر عوام کے مسئلے حل کرنے پہنچ جائے تو پھر عوام بھلا بے زبان جانوروں کی طرح ان وڈیروں جاگیرداروں اور چودھریوں کی اوطاقوں میں ان کے پیروں کو کیسے ہاتھ لگائے گی۔

مصطفی کمال بھائیٰ آپ نے پاکستان کے ایک شہر کے لیے کچھ کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور آپ بلاشبہ کامیاب بھی ہوئے اور عوام کی خدمت کا عزم لیے عوام میں سے عوام کے لیے کچھ کر دکھانے والی تحریک متحدہ قومی موومنٹ کے ایک ایک کارکن کو فخر ہے کہ مصطفیٰ کمال بھائی ایک تحریکی ساتھی اور قائد تحریک کے سپاہیوں میں سے ایک کارآمد سپاہی ہے۔

مصطفیٰ کمال بھائی بلاشبہ آپ نے کمال کر دکھایا کہ گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعصبانہ اور امتیاز سے بھرے رویوں اور شہری ترقی کے منصوبوں کو سردخانے میں ڈالنے والی حکومتی مشینری اور اس کے متعصب ذمہ داروں کے نظر انداز کیے جانے حالانکہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں متحدہ قومی موومنٹ کا بھی کچھ حصہ ہے مگر ظاہر ہے کہ اقتدار پر چمٹے مگرمچھ اور نیولے کس طرح متحدہ قومی موومنٹ کے شیئر کے باوجود کس طرح سیاسی طور پر متحدہ قومی موومنٹ کو پھلتا پھولتا دیکھ سکتے ہیں، مگر اسکے باوجود آپ نے شہر کراچی پر جو احسان کیا اور شہر قائد کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب نمائندے کے طور اس شہر کے لیے اتنا کچھ کر دیا ہے کہ عوام کی خدمت کا دعویٰ کرنے والی اور جمہوری چیمپئین ہونےکے دعوی دار جماعتیں اپنے اپنے علاقوں اور اپنے ادوار میں نہ کرسکیں۔

اور شہر کراچی کو ترقی کی جس نہج اور منزل پر آپ نے گامزن کر دیا ہے اور اب تو آنے والے دنوں میں عوام جب موازنہ کریں گے تو ہمیں یقین ہے کہ آنے والے ایڈمنسٹریڑز اپنے کاموں اور اپنے ارادوں میں آپ کے قد اور آپ کے کارہائے نمایاں کے سامنے ننھے منے بونے نظر آئیں گے اور جب کبھی عوام کی رائے لی گئی تو انشاﺀ اللہ ہر قومیت کا اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا ایک ہی بات کہے گا کہ مصطفیٰ کمال واقعی کمال ہے اور زبردست اور کمال کا ہے اس کا قائد اور ظاہر ہے کہ جب قائد ایسا ہو جیسے ہمارے قائد تحریک ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اس تحریک میں ایسے تراشیدہ ہیرے ہی ہونگے۔

مصطفیٰ کمال بھائی آپ نے جو کچھ ہمارے شہر اور اس کے باسیوں کے لیے بلاامتیاز نسل و مذہب و قوم کیا اس پر ہمیں آپ پر فخر ہے اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ مصطفیٰ کمال جہاں ہو گا وہاں کمال دکھائے گا یہ آپ سے شہر کی نظامت تو چھین سکتے ہیں مگر کیا یہ بدعقل، تعصبیات سے بھرے کبڈے آپ کی صلاحتیں اور آپ کا جذبہ چھین سکتے ہیں کبھی نہیں اور یہ جذبہ اور یہ صلاحیتیں انشاﺀ اللہ عوام کے لیے استعمال ہوتی رہیں گیں اتنا تو ہمیں یقین کامل ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ میں مصطفیٰ کمال جیسے شخص کے لیے بڑی جگہیں ہیں جو عوام کے لیے کچھ کر دکھانے کی تڑپ اور جذبہ رکھتا ہو کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ نام ہے ایک تحریک کا اور وہ بھی ایک ایسی تحریک کا جو نظام کو بدلنے کا پختہ ارادہ و عزم کیے ہوئے ہے اور بلاشبہ نظام کی تبدیلی میں متحدہ قومی موومنٹ کا جو کلیدی کردار ہو گا اس سے نام نہاد جمہوری چیمپئین جس طرح خوفزدہ ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔

مصطفیٰ کمال نام ہے ایک عزم مسلسل اور جذبہ اور ایک احساس کا اور مصطفیٰ کمال نامی یہ نوجوان جسے لوگ ناظم کراچی کی حیثیت سے جانتے ہیں اگلی جس حیثیت میں بھی ہو گا کرے گا ویسا ہی جیسا کر گیا شہر کو کہ شہر کے باسی اب ہر کام اور ہر ترقی کے لیے مصطفیٰ کمال کا انتظار کریں گے اور انشاﺀ اللہ وہ وقت دور نہیں کہ مصطفیٰ کمال نا صرف شہر کراچی بلکہ پورے سندھ بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی آرزو بن جائے گا ۔

مصطفیٰ کمال بھائی کے ساتھ ساتھ ہم نسرین جلیل نائب ناظمہ کراچی اور سٹی گورنمنٹ کے تمام پرخلوص ساتھیوں اور اہلکاروں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہر ہر لحظہ اور ہر ہر لمحہ اپنے ناظم اور اپنے قائد کو مایوس نہیں کیا اور دن و رات کی تفریق کیے بغیر ہر ہر لمحے اس شہر کی ترقی اور فلاح کے لیے کام کیا۔

مصطفیٰ کمال بھائی ہم آپ کے لیے دعا گو ہیں آپ کو صدق دل سے خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جو کام آپ چند سالوں میں کر گئے اتنا تو ہمارے ملک میں پچاس ساٹھ سال کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا تھا۔ آپ کا جذبہ اور آپ کا کام ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ہم سلام کرتے ہیں آپ کی خدمات کو اور آپ کی انتھک اور پرخلوص محبت کو جس میں آپ اس شہر کراچی کے باسیوں کو بھی شامل رکھا۔ ہم سلیوٹ کرتے ہیں مصطفیٰ کمال بھائی آپ کو، نسرین جلیل صاحبہ کو، سٹی گورنمنٹ کے پرخلوص ورکرز کو اور خصوص بالخصوس قائد الطاف حسین۔ اللہ آپ کو خوش رکھے اور حاسدوں کے حسد سے بچائے آمین ثم آمین۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 540088 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.