تم ہی کامیاب رہو گے اگر تم مومن ہو

اسلام ایک ایسا دین ہے جس کی فطرت ہی ابھرناہے اسلام کے ابتدائی دور میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوت کا آغاز کیا تو کفارِ مکہ کو اپنی چوہدراہٹ مٹتی نظر آئی تو طرح طرح کے حربوں سے اسے مٹانے کی کوشش کی اس میں سے ایک حربہ یہ تھا کہ ہر اجنبی کو کہتے پھرتے کہ اس شخص کی بات نہ سننا یہ لوگوں پر جادو کرتا ہے اور لوگ اس کے گرویدہ ہو جاتے ہیں ۔ ہوتا ہی تھا کہ جو لوگ سمجھدار ہوتے وہ یہ کہتے کہ سننے میں کیا حرج ہے اگر ٹھیک بات کرتا ہے تو قبول کرنی چاہیے اور اگر یہ جھوٹا ہے تو میں ایک سمجھدار انسان ہوں صحیح اور غلط سمجھتا ہوں ۔یوں لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آتے اور اسلام قبول کرنے لگے۔

11ستمبر کے بعد امریکہ نے اسلام کے خلاف صلیبی جنگ کا آغاز کر دیا اور واضح طور پر اسلام جیسے پرامن اور مہذب دین کو غلط جاما پہنا کراور دہشت گردی کا لیبل لگاکرلوگوں کو اس سے دور کرنے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن کفار اپنی چالیں چلیں اللہ اپنی تدبیر کرے گااور یقیناً اللہ کی تدبیر ہی بہترین ہے۔آج امریکہ کے اپنے ہی کیے گئے پراپیگینڈے نے اسلام کی مقبولیت کو بڑھادیا ہے خود امریکہ میں نو مسلموں کی تعداد میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔عراق اور افغانستان میں واضح شکست نے وائٹ ہاوس اور پنٹاگون کے سارے اندازے غلط کر دیے ہیں۔

دوسری طرف پوری دنیا میں اسلامی تحریکات کو کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں ۔مصر میں اخوان المسلمون کی کامیاب کے بعدیہود نواز فوجی ڈیکٹیٹر جنرل سیسی کا پہلی جمہوری حکومت پر شب خون مارنا اور شہریوں کا قتل عام کرنا اور اخوان رہنماوں کو قید کرناباطل کی بکھلاہٹ کی واضح دلیل ہے ۔جنرل سیسی یہ اندازہ ہی نہ کر سکا کہ وہ اخوان جنہوں نے ٪55 ووٹوں سے حکومت بنائی آج وہ حمایت ٪80 سے بھی اوپر جا چکی ہے "و مکرو ومکراللہ واللہ خیرالماکرین "۔

یہاں دیکھیے یہ بنگلہ دیش ہےانتخابات کی آمد آمد ہے اور حکومتی پارٹی (حسینہ واجد)اپنا عوامی مینڈیٹ کھو چکی ہے اور عوام میں مقبولیت حاصل کرنے کے لیے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش پر 40 سال پرانے پاکستانی حمایت اور دیگر جھوٹے مقدمات تھوپ کر انہیں عمر قید اور سزاءموت سنارہے ہیں اور گزشتہ کل جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے سینئر رہنماء عبدالقادر ملاکو اسی جرم کی پاداش میں پھانسی دے دی گئی ۔ سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ اگر کسی کے گھر کو تقسیم کیا جا رہا ہو اور وہ اسکا دفاع کرے تو کامیاب نہ ہو سکے تو کچھ عرصے بعد اسے غدار کہ دیا جائے کس قدر ناانصافی کی بات ہے ۔اس طرح تو آئندہ کبھی خداناخواستہ ملک پر یہ وقت آ جائے تو کیا سوچ کر ملک کا دفا ع کیا جائے کہ کچھ عرصہ بعد ہم پر غداری کا الزام لگ جانا ہے!!۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں سزائے موت دی جانی ہے !!! ۔۔۔۔۔۔اس سب کے باوجود جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

یہ سارا منظر نامہ یہ پیغام دے رہا ہے کہ باطل بکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے ۔۔۔۔اس کی تدبیریں ان کے منہ پر ماری جا رہی ہیں ۔اور اللہ اپنے بندوں کی مدد ضرور کرے گا شرط یہ ہے "خوف نہ کھاو غم زدہ نہ ہواگر تم مومن ہو تو تم ہی غالب رہو گے "
Amad ul Amin
About the Author: Amad ul Amin Read More Articles by Amad ul Amin : 2 Articles with 1844 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.