پیاری بہنوں کے لیے ایک پیارا تحفہ

عرب کی ایک مشہور عالمہ ادیبہ کی دس وصیتں جو اس نے اپنی بیٹی کو شادی کے موقع پر کی آپکے لیے نقل کررہا ہوں

1-میری پیاری بیٹی میری آنکھوں کی ٹھنڈک شوہر کے گھر جاکر قناعت والی زندگی گزارنے کا اہتمام کرنا جو دال روٹی ملے اس پر راضی رہنا جو روکھی سوکھی شوہر کی خوشی کے ساتھ مل جائے وہ اس مرغ پلاؤ سے بہتر ہے جو تمھارے اصرار کرنے پراس نے ناراضگی سے دیا ہو۔

2- میری پیاری بیٹی اس بات کا خیال رکھنا کہ اپنے شوہر کی ہر بات کو توجہ سے سننا اور اسکو اہمیت دینا اور اس پر عمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا اس طرح تم انکے دل میں جگہ بنالو گی کیونکہ اصل آدمی نہیں آدمی کا کام پیارا ہوتا ہے،

3- میری پیاری بیٹی اپنی زینت وجمال کا ایسا خیال رکھنا کہ جب وہ تمھیں دیکھے تو اپنے انتخاب پرخوش ہو اور سادگی کے ساتھ جتنی بھی استطاعت ہو خوشبو کا اہتمام ضرور کرنا یاد رکھنا کہ تیرے جسم و لباس کی کوئی بو یا بری ہیت اسے نفرت وکراہت نہ دلائے،

4- میری پیاری بیٹی اپنے شوہرکی نگاہوں میں بھلی معلوم ہونے کے اپنی آنکھوں کو سرمے اور کاجل سے حسن دینا کیونکہ پرکشش آنکھیں پورے وجود کو دیکھنے والے کی نگاہوں میں جچا دیتی ہیں اور غسل ووضوکا خاص اہتمام کرنا یہ سب سے اچھی خوشبو ہے اور لطافت کا بہترین زریعہ ہے،

5- میری پیاری بیٹی انکا کھانا وقت سے پہلے ہی اہتمام سے تیار کرنا کیونکہ دیر تک برداشت کی جانے والی بھوک بھڑکتے ہوئے شعلے کی مانند ہوجاتی ہے اور انکے آرام کرنے نیند پوری کرنے کے اوقات میں سکون کا ماحول بنانا کیونکہ نیند ادھوری رہ جائے تو طبیعت میں غصہ اور چڑچڑاپن پیدا ہوجاتا ہے،

6- میری پیاری بیٹی انکے گھر اور مال کی نگرانی کرنا یعنی بغیر اجازت انکے کوئی گھر میں نہ آئے اور انکا مال لغویات نمائش وفیشن برباد نہ کرنا کیونکہ مال کی بہتر نگہداشت حسن انتظام سے ہوتی ہے اور اہل عیال کی بہتر حفاظت حسن تدبر سے ہوتی ہے ،

7-میری پیاری بیٹی انکی راز دار رہنا انکی نافرمانی مت کرنا کیونکہ ان جیسے بارعب شخص کی نافرمانی جلتی ہر تیل کا کام کریگی اگر تم انکا راز دوسروں سے نہ چھپا سکی تو اسکا اعتماد تم پر سے ہٹ جائے گا اور پھر تم اسکے دورخے پن سے محفوظ نہیں رہ سکوگی ،

8- میری پیاری بیٹی جب وہ کسی بات پر غمگین ہوتواپنی کسی خوشی کا اظہار انکے سامنے مت کرنا بلکہ انکے غم میں برابر کی شریک رہنا شوہر کی خوشی کے موقع پر غم کے اثرات چہرے پر نہ لانا اور نہ ہی شوہر کے کسی رویے پران سے شکایت کرنا انکی خوشی میں خوش رہنا ورنہ انکے قلب کے مکدر کرنے والی شمار ہوگی ،

9- میری پیاری بیٹی اگر تم انکی نگاہوں میں قابل تکریم بننا چاہتی ہوتو اسکی عزت اور احترام کا خوب خیال رکھنا اور انکی مرضیات کے مطابق چلنا تو اسکو تم ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنی زندگی کے ہر ہر مرحلے میں اپنا بہترین رفیق پاؤ گی،

10-میری پیاری بیٹی میری اس نصیحت کو پلو سے باندھ لو اور اس پر گرہ لگالو جب تک تم انکی خوشی اور مرضی کی خاطر کئی بار اپنا دل نہیں ماروگی اور انکی بات پر قائم رہنے کے لیے خواہ تمھیں پسند ہو یا نہ ہو زندگی کے کئی مرحلوں میں اپنے دل میں اٹھنے والی خواہشوں کو دفن نہیں کرو گی اس وقت تک تمھاری زندگی میں بھی خوشیوں کے پھول نہیں کھلیں گے اے میری پیاری اورلاڈلی بیٹی ان نصیحتوں کے ساتھ میں تمہیں اللہ کے حوالے کرتی ہوں اللہ تعالی زندگی کے تمام مرحلوں میں تمھارے لیے خیر مقدر فرمائے اور ہر برائی سے بچائے تم کو،
mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 262358 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.