دنیا کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھنا ایک منفرد تجربہ ہے
کیونکہ ایک خوبصورت تصویر میں وہ تمام دلکش پہلو بھی سامنے آجاتے ہیں جو
انسانی آنکھ دیکھنے سے قاصر رہتی ہے- اسی مقصد کے تحت ہر سال بین الاقوامی
جریدے نیشنل جیوگرافک کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں تصویری مقابلوں کا
انعقاد کرواتا ہے- نیشنل جیوگرافک کی جانب سے سال 2013 کے لیے جو خوبصورت
تصاویر فاتح قرار پائیں ان میں سے چند آپ کی خدمت میں پیش ہیں-
|
|
ہڈسن بے کے سمندر پر پھگلتی ہوئی برف سے جھانکتے ہوئے اس برفانی ریچھ کی
شاندار تصویر کو اس برس کی بہترین تصویر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس تصویر کو
فوٹوگرافر پال سوڈرس نے کھینچا ہے-
|
|
اس تصویر کو ایڈم ٹین نے حاصل کیا جس میں چین کی ایک کہرے والی صبح کو ایک
خاتون اپنے چھوٹے بچے کو لے کر جارہی ہے-
|
|
انڈریو نے اپنی اس تصویر کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ سمندر کی جانب سے گزر
رہے تھے کہ تبھی انہوں نے دیکھا کہ بیل دھوپ کا لطف اٹھا رہے ہیں-
|
|
جولیا فلیچر کی بارش کی یہ خوبصورت تصویر بھی مقابلے کا حصہ تھی-
|
|
پولینڈ کے علاقے مشرقی پومیرانیا کی ایک جھیل پر چھائے خزاں کے خوبصورت رنگ-
یہ تصویر کاسپر کوالسکی نے کھینچی ہے-
|
|
روم کی تاریخی یادگار Colosseum پر برفباری بہت کم ہوتی ہے٬ یہ یادگار 2000
سال قبل تعمیر کی گئی- اس نایاب اور خاص موقع کی تصویر Gabriele Forzano نے
کھینچی-
|
|
بنگلہ دیشی مچھیرا اپنا روایتی نیلے رنگ کے جال بچھائے چھوٹے کیکڑوں کو
پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے- Pronob Ghosh نے یہ لمحات اپنے کیمرے کی آنکھ میں
محفوظ کیے-
|
|
یہ خوبصورت تصویر دبئی میں واقع دنیا کے سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کی ہے-
|
|
Pumori کے نام سے مشہور چوٹی سے ماؤنٹ ایورسٹ کا شاندار نظارہ کیا جاسکتا
ہے٬ جو کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے- یہ دلکش تصویر Cory Richards نے
کھینچی-
|
|
ہر سال 5 ملین سے زائد افراد امریکہ کے مقبول سیاحتی مقام گرینڈ کینن نیشنل
پارک کی سیر کو آتے ہیں- یہ تصویر Corey Rich نے کھینچی- |
|