صِرف شکوہ جناب سلیم اللہ صاحب سے

محترم سلیم اللہ صاحب آپکا کالم پڑھا اچھا لگا - لیکن ایک بات نے بہت تکلیف پہنچائی اور وہ یہ کہ کڑورں مسلمانوں کی رہنمائی کا ذِمہَ اللہ عزوجل نے جس شخص کو عطا کیا - علما کے ایک طبقے کی شدید مخالفت بھی جس شخص کے ارادوں کو متزلزل نہ کر سکی - جو اپنے اوپر لگنے والے الزامات - کفر کے بے جواز فتوٰی - بھی ہنس کر سنتا رہا اور اپنے بے مثال جذبے اپنی بیماری لاغری کے باوجود مسلمانوں کی خدمت سے سرشار دن رات انتھک کوششوں سے ہند کے خطے میں مسلمان کو ایک عظیم مملکت دے گیا جبکہ وہ جانتا تھا کہ وہ عمر کے اس حصہ میں پہنچ چکا ہے کہ شائد اس مملکت کا کاروبارِ زندگی اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ سکے ایسی عظیم الشان ہستی کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے اگر تین الفاظ (۔۔۔۔۔۔۔۔ رحمتہ اللہ علیہ۔۔۔۔۔۔۔ ) کا اضافہ کر لیا ہوتا تو آپ کا کیا جاتا یا آپ اس عظیم الشان ہستی کو اس قابل ہی نہیں سمجھتے میں نہیں جانتا آپکے دل میں ان کے لئے کیا ہے مجھے آپ کے اس طریقے سے ایذا پہنچی سو چند لائن اس عظیم قائد و رہبر کی محبت نے لکھنے پہ مجبور کیا میری ذاتی رائے تو جناب یہی کہ اللہ عزوجل نے کروڑوں مسمانوں کے جذبے کی رہنمائی کے لئے اپنے کسی محبوب بندے ہی کو چُنا ہوگا نہ کہ کسی بے دین کو جبکہ آپ خود بھی اپنے کالم میں اُنکے اوصافِ حمیدہ پیش کر چکے ہیں ( اسے صرف طنز یا تنقید مت سمجھیے گا )
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1099726 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More