ہوسکتا ہے کہ دیکھنے میں یہ بالکل ایک عام تصویر لگے مگر
درحقیقت اس معمولی تصویر کو لینے میں کئی گھنٹے لگے ہیں-
دی نیوز ٹرائب کے مطابق یہ چینی آرٹسٹ لیو بولن کی تازہ کلیکشن ہے جو عام
مناظر کے اندر خود کو انسانی آنکھوں سے اوجھل کرنے کے ماہر ہیں-
|
|
نیویارک آرٹ گیلری میں اس انوکھے فنکار کی تصاویر نمائش کے لیے رکھی گئی
ہیں جس میں وہ عام چیزوں کے درمیان ایسے گھل مل گیا ہے کہ دیکھنا مشکل
ہوگیا ہے-
40 سالہ فنکار نے اس فن میں مہارت کے لیے کئی سال لگائے اور وہ ان تصاویر
کو معاشرے میں اپنا کردار قرار دیتا ہے-
|
|
10 گھنٹوں کے طویل میک اپ کے بعد اپنی تصاویر لینے کے موقع پر اس کا دعویٰ
ہوتا ہے کہ قریب سے گزرنے والے راہ گیر بھی اس کی موجودگی سے بےخبر رہتے
ہیں- |