مآثر ومکاتیب

کتاب کا نام: مآثر ومکاتیب
مؤلف: حضرت مولانا محمد عبدالمعبود مدظلہ
پیش لفظ: مولانا عبدالقیوم حقانی
ترتیب: حافظ محمد طیب حقانی
سن اشاعت اول: مارچ2012ئ/ ربیع الثانی ١٤٣٣ھ
ضخامت: 352صفحات
ناشر: القاسم اکیڈمی جامعہ ابوہریرہ خالق آباد نوشہرہ کے ۔پی۔ کے

مولانا محمد عبدالمعبود اسلامی رسائل کی دنیا میں کوئی نیا نام نہیں۔ وہ مختلف اوقات میں دینی مجلات میں علمی مضامین لکھتے رہتے ہیں۔ ان کی کئی علمی و ادبی تالیفات و تصنیفات اہل علم وقلم سے داد وصول کر چکی ہیں۔ یہ کتاب بھی انہیں میںسے ایک ہے۔کتاب تین ابواب پر مشتمل ہے۔باب اول مقالات و مضامین، باب دوم بحث ونظر' تحقیق و تنقید اور تعارف و تبصرہ کتب ہے۔ ان ابواب سے کتا ب اور مضامین کے موضوعات کا اندازہ لگایا جا سکتاہے۔ زبان بڑی دلچسپ ہے ، موضوعات خوب ہیں۔مشکل الفاظ کا استعمال خوب کرتے ہیں۔

کتاب مختلف علمی کتابوں کے مطالعہ و مشاہدہ اور تحقیق اور ذوق لطیف کا مجموعہ ہے۔ اس میں مشائخ کے تذکرے اور خطوط بھی ہیں' درس و تدریس کی ضو افشانیاں بھی ہیں'کتب و رسائل پر آراء و تبصرے بھی ہیںس' مدارس دینیہ کے انتظام و انصرام کے لیے رہنمائی کے اصول بھی'بعض علمی مسائل اور وقیع کتب پر سیر حاصل گفتگو بھی۔ مجموعی طور پر کتاب مفید ہے' ٹائٹل دیدہ زیب ہے' ورق بھی مناسب استعمال ہوا ہے۔کتا ب کا بغور جائزہ بتاتا ہے کہ مولانا تواضع'بردباری اور صاحب تقویٰ نظر آتے ہیں اور ان کی علمی و قلمی رسوخیت کا اندازہ بھی خوب ہوتا ہے۔اسلوب میںسلاست و سادگی اور استدلال و استنباط اور زبان اورادب شرینی و چاشنی بھی دل کو بھا لیتی ہے۔

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 434191 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More