کتابچے کا نام: القاسم قلم و
قرطاس نمبر
زیر سرپرستی: مولانا عبدالقیوم حقانی
ناشر: القاسم اکیڈمی جامعہ ابوہریرہ خالق آباد نوشہرہ کے ۔پی۔ کے
اشاعت : ٢١٠٢ئ
ضخامت: ١٧٦ صفحات
قلم وقرطاس ماہنامہ القاسم کی انیسویں خصوصی اشاعت ہے۔ اس خصوصی نمبر میں
اہل علم و ادب کے مضامین کی ایک لمبی فہرست ہے۔مولانا عبدالقیوم حقانی کی
قلمی کاؤشوں پر بھی کافی سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ملک عزیز میں اسلامی ادب
دم توڑتا جارہا ہے۔ ترقی پسند مصنفین اور ادباء ادب کے نام پر نوجوانوں کی
بے راہ روی کی دعوت دے رہے ہوتے ہیں۔ اور ان کا پلہ کافی بھاری ہے۔ سرکار
کا تعاون بھی حاصل ہے اور میڈیا کا بھی۔ ایسے تعفن زدہ ماحول میں دینی ادب
کی آبیاری لازم ہو جاتی ہے۔قلم و قرطاس نمبر اس حوالے سے کافی مفید ہے جس
میں تحریر' کتاب' ادب اور قلمی کاوشوں میں ایک پیش رفت کی عکاسی کی گئی
ہے۔ماہنامہ القاسم کی اس خصوصی اشاعت کے مطالعہ کے بعد کتاب کی اہمیت واضح
ہوجاتی ہے اور کتاب دوستی کا شوق پیدا ہوجاتا ہے۔ |