اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں صرف اللہ اور اللہ کے رسول ﷺسے محبت ہے،اور ہم
اللہ اور اللہ کے رسول ﷺکی محبت میں ڈوب جانا چاہتے ہیں تا کہ ہمیں کچھ اور
نظر نہ آئے ۔۔۔۔ مگر کیا اللہ تعالٰی یا اللہ کے رسولﷺ کوہماری اس محبت کی
ضرورت ہے جس میں ہمارے دلوں میں انسانوں کے لئے بغض عداوت ،کدورت ، نفرت،
بھری ہو۔۔؟جس دل میں دوسروں کے لئے کسی قسم کا کوئی احساس ،کوئی جذبہ،کوئی
وفا ،کوئی مروّت،کوئی عقیدت ،کوئی فلاح ،کوئی نیکی،حسن ظن،صلہ رحمی نہ
رکھیں بلکہ انسان کو انسان ہی نہ سمجھیں،انسان کو انسان ہونے کا حق نہ دیں،
یہاں تک کہ اگرجہاں ہمارا بس چلے اپنا مفاد حاصل کرنے کے لئے دوسروں کو
نقصان پہنچانا درست سمجھیں،کیا ایسے دل میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی بسی
ہوئی محبت کوئی اہمیت رکھتی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟ |