برف سے تعمیر کی گئی خوبصورت رنگ برنگی عمارتیں

کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ سفید رنگ کی برف سے تعمیر کی گئی عمارات کو اگر مختلف خوبصورت رنگ دے دیے جائیں تو وہ کتنی حسین اور دلکش دکھائی دیں گی؟ ایسا ہی کچھ اس وقت چین کے سرد ترین شہر ہربن میں پیش کیا جارہا ہے- ہربن میں 30 ویں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کے دروازے سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ برف کا یہ منفرد میلہ دنیا کے چار عظیم Snow Festivals میں سے ایک ہے جس میں ہر سال چین اور دنیا بھر سے برف کے مجسمہ ساز اور آرٹسٹ جمع ہوکر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتے ہیں۔ رواں سال اس میلے کو حتمی شکل دینے کیلئے10ہزار ورکرز اور آرٹسٹ میدان میں موجود ہیں اور یہ برفانی میلہ ہر سال تقریباً ڈیڑھ ماہ تک چین کے شہر ہربن میں جاری رہتا ہے۔
 

image
چائنا آئس اینڈ سنو ورلڈ کے افتتاح سے چند گھنٹے پہلے مصنوعی برف بنانے والی مشین سے برف کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
 
image
اس فیسٹیول میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی بھی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
 
image
رنگ برنگی خوبصورت روشنیوں سے جگماتے یہ مناظر ہیں آئس فیسٹیول کے۔
 
image
خوبصورت آئس فیسٹیول کا ایک اور منظر۔
 
image
فن پارے اور گرجا گھر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔
 
image
سفید برف کے کینوس پر رنگین روشنیوں سے رنگ و نور کی کچھ اس طرح تصاویر بنائی گئی ہے جیسے کسی نے آسمان میں ستاروں سے نقاشی کی ہو۔
 
image
اتنی شاندار سلائیڈیں دیکھ کر بڑے بھی خود کو بچہ بننے سے نہیں روک پا رہے ہیں۔
 
image
 رنگ برنگی روشنی میں تاریخی کولی سیئم کی نقل دیکھنا اپنے آپ میں انتہائی دل فریب تجربہ کہا جا سکتا ہے۔
 
image
رنگ برنگی روشنیوں میں ڈوبی ان عمارتوں کا نظارہ دن سے کہیں زیادہ خوبصورت دکھائی دے رہا تھا۔
 
image
 ہیرے سی چمکتی برف کی عمارت میں ایک کاریگر روم کے مشہور قدیم سٹیڈیم کولی سیئم کی برفانی نقل کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

While much of the U.S. prepares for potentially record-breaking cold temperatures this week, the Harbin International Ice and Snow Festival has visitors flocking to northeast China to, uh, chill out. The event kicked off Sunday with an ice swimming competition, but the festival really heats up (we know, we know) at night when guests stroll past giant ice sculptures illuminated in a winter village.