دنیا کے بدترین مومی مجسموں کا عجائب گھر

انگلینڈ میں موم کے مجسموں کے سابقہ عجائب گھر فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس عجائب گھر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے صرف مخصوص لوگ ہی مداح تھے۔ گذشتہ سال اس عجائب گھر کو اس وقت بند کر دیا تھا جب اس مقام کو رہائشی علاقے میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اس عجائب گھر کے مالکان جین اور پیٹر ہیز دونوں کی عمریں 80 سال سے زیادہ ہیں اور وہ 1954 سے یہ عجائب گھر چلا رہے تھے۔ اس عجائب گھر کو اس وقت شہرت ملی جب 2008 میں اسے ذرائع ابلاغ میں دنیا کے بدترین مومی مجسموں والا عجائب گھر کہا گیا۔ یہ مجسمے اتنے بدترین ہیں کہ بعض اوقات آپ کو ان مجسموں کی شناخت کرنے میں مشکل بھی پیش آتی ہے۔ بی بی سی نے اس عجائب گھر کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی جو ہماری ویب کے قارئین کے لیے بھی پیشِ خدمت ہے-
 

image
ایڈولف ہٹلر کا یہ مجسمہ اصل سے کچھ زیادہ مطابقت نہیں رکھتا۔
 
image
2001 میں شاید فٹبال کھلاڑی ڈیوڈ بیکہم ایسے معلوم ہوتے ہوں گے۔
 
image
 عجائب گھر میں پوپ جان پال ثانی کا ایک مسجمہ بھی رکھا گیا ہے۔
 
image
 یہ مائیکل جیکسن ہیں جو شاید حیران نظر آتے ہیں۔
 
image
امریکی موسیقار ایلوس پریسلی کے مجسمے نے جمپ سوٹ پہن رکھا ہے۔
 
image
یہ برطانیہ کے شہزادہ ولیم ہیں۔
 
image
برطانیہ کی شہزادی ڈیانا۔
 
image
معروف مزاحیہ کردار مسٹر بین، جسے روون ایٹکنسن نبھایا کرتے تھے۔
 
image
اداکار شان کونری جیمز بانڈ کے روپ میں اس عجائب گھر کی زینت بنے۔
 
image
سابق برطانوی وزیراعظم سر ونسٹن چرچل کی مسکراہٹ بھی یہاں دکھائی گئی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The owner of a tourist attraction dubbed the 'world's worst waxworks' has sold the entire collection to a single buyer. Jane Hayes and her husband Peter had been running the Louis Tussauds House of Wax in Great Yarmouth, Norfolk, for 58 years. But the attraction closed last year after being ridiculed because the celebrity statues looked nothing like the real thing. See if you can guess who these waxworks are supposed to be.