ایک کیمسٹ کا لو لیٹر

اسلامُ علیکم کے بعد ایک شعر عرض ہے

سوڈیم، پوٹاشیم، ربیڈیم، سیزیم
واہ واہ کیا خوب کہا ہے ہم نے

سوڈیم ، پوٹاشیم ، ربیڈیم ، سیزیم
بریلیم،میگنشیم،کیلشیم،سٹرونیم

واہ واہ اگلا شعر ملاحظہ فرمائیں

سیزیم ، ربیڈیم ، پوٹاشیم ، سوڈیم
کیلشیم،میگنشیم،بریلیم،سٹرونیم

رومانوی اشعار کے بعد کیمسٹری لیب میں ایسڈز ریک سے ہوتا ہوا، بیسز ریک کو کراس کرتا ہوا، ٹیسٹ ٹیوبز کو منہ چڑھاتا ہوا، چائنا ڈش کو ہیلو کہتا ہوا، فلاسک میں پھنستا پھساتا، بیکر سے پنگے لیتا اور ٹیبل کے اوپر رکھے آئرن سٹینڈ کے اوپر رکھے نیٹ کے اوپر پڑے سپرٹ لیمپ سے جلتا جلاتا اور پھر لیب کی ونڈو سے fly کرتا ہوا آداب بھی عرض ہے --------- امید ہے کہ آپ بالکل کسی fresh سٹرونگ ایسڈ کیreactivity طرح خیریت سے ہیں -------- ہم نے اس خط کو لکھنے کی جسارت اس لئے کر لی کہ پہلی بار جب ہم نے آپ کو دیکھا تو ایسا لگا کہ جیسے آپ ہی میرا ہائیڈرو کلورک ایسڈ، ایسیٹک ایسڈ، بینزوئک ایسڈ، سلفیورک ایسڈ، ٹارٹرک ایسڈ، نائٹرک ایسڈ اور پتا نہیں کون کونسا ایسڈ ہیں --------- آپ کو دیکھتے ہی ہمارے ہارٹ میں بانڈنگ ہونے لگی ایسا لگا کہ آپ کے نیگٹو الیکٹرونز میرے پازٹیو پروٹانز پر آ کر اپنا بستر بچھا گئے یا پھر شائد کچھ الیکٹرونز آئیونک بانڈگ کر گئے ہیں جیسے کسی بیالو جسٹ پہ love virus اٹیک کر گیا ہو اور اس کو love فلو کا patient بنا کر چلا گیا ہو بالکل اسی طرح ہم پہ بھی love virus کا اٹیک ہو چکا ہے اور اس love virus نے بیالو جسٹ کو تو صرف love فلو کا patient بنایا تھا ہمیں تو فلو کے ساتھ ساتھ love fever کا بھی patient بنا ڈالا اور اس fever نے ہمارے دماغ پہ ایسا اٹیک کیا کہ ہمیں شاعر ہی بنا ڈالا تو ایک اور شعر عرض کیا ہے

سوڈیم کلورائڈ plus پوٹاشیم کلورائڈ
پوٹاشیم کلورائڈ plus سوڈیم کلورائڈ

آپ کا سراپا ہمیں کسی chemaical lab اور اس میں ہونے والے reactions سے کم نہ لگا۔ آپ کی آنکھیں benzen ring test میں بننے والے ring کی سی لگیں، آپ کی زلفیں پلاٹیم wire سی لگیں، آپ کے lipstick میں چھپے ہونٹ تو بالکل ٹیسٹ ٹیوب holder لگے اور آپ کی لمبی گردن جو آپ کے حسن کو چار چاند لگاتی ہے ہو بہو conickl flask لگی اس لئے ہم آپ کو دیکھتے ہی رہے اور پھر جب آپ نے اپنی کسی iron stand سے ٹوٹے ٹکڑوں سے بنی سینڈل سے ہماری پٹائی کی تو ہمیں لگا جیسے کسی concentrated acid میں پانی کا کوئی قطرہ گر گیا ہو اور ایسڈ آپے سے باہر ہوتا ہوا پھٹ پڑا ہو مگر ہم نے اس بات پہ بالکلmind نہیں کیا کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ ہمارا love fever اب love typhoid کا روپ دھار چکا ہو اور ہمیں قسم ہے جان ڈالٹن لے laws کی میری امونیا کہ اگر آپ نے اپنا electrophobic رویہ نہ چھوڑا تو ہم سوڈیم میں کلورین ڈال کر اس کا سوڈیم کلورائڈ بنا کر اور پھر اس میں ہائڈروجن اور آکسیجن کے ملنے سے بنے پانی کو ملا کر اس کا محلول بنا کر اس میں کوپر کے ساتھ سلفیٹ کے ملنے سے بنے کوپر سلفیٹ کو مکس کر کے پی لیں گے اور اس دنیا سے walk out کرجائیں گے اس لئے اب آپ اپنے تمام pi bond اور sigma bond توڑ کر ہمارے ساتھ الیکٹرونز کی sharing کر کے covelent bonding کر لیں اور electrophilic ایسڈ والا رویہ اختیار کریں

فقط

آپ کا سوڈیم ہائدروآکسائڈ ، پوٹاشیم ہائڈرو آکسائڈ، کیلشیم ہائڈرواکسائڈ اور شائد امونیم ہائڈرواکسائڈ
Atia Nazir
About the Author: Atia Nazir Read More Articles by Atia Nazir: 7 Articles with 11340 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.