درودوسلام بینک کا قیام

 اس تحریر میں ہم جو کچھ لکھنے جارہے ہیں وہ ہرایک کے لیے نہیں ہے۔ یہ صرف اورصرف ان قارئین کے لیے ہے جو اس پر یقین رکھتے ہیں۔ کوئی اس پر اعتراض کرے تو یہ اس کا اپنا ظرف ہوگا۔ یہ یاد رہے کہ جس کے فہم وادراک میں ہماری بات سمجھ آجائے گی وہ اعتراض نہیں تعریف کرے گا۔ اصل بات کرنے سے پہلے یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ اس بات کی وضاحت کردی جائے کہ ہماری بات کو بدعت سے منسوب بھی کیا جاسکتاہے۔ بدعت دین میں اس نئے کام کو کہتے ہیں جو دین میں پہلے سے موجود نہ ہو۔ جبکہ ہر بدعت گمراہی نہیں ہوتی۔ بلکہ ایسی بدعات بھی ہیں جو دین کو سمجھنے کے لیے ضروری ہیں۔ اس کی تفصیل آپ علماء سے دریافت کرسکتے ہیں۔ تاہم جو ہم کہنے والے ہیں وہ بدعت بھی نہیں ہے۔ ہم تو اس کام سے وابستہ مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جو مسلمان نماز جنازہ ادا کرتے رہتے ہیں، جو مسلمان قل خوانی کے پروگراموں میں جاتے رہتے ہیں، جو مسلمان محافل میلاد اورایصال ثواب کی محافل میں شامل ہوتے رہتے ہیں ۔ وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ان تمام پروگراموں کے اختتام پر ختم قرآن پاک پڑھنے کے بعد تمام حاضرین سے کہا جاتا ہے کہ تمام حاضرین اول آخر درودشریف ایک بار سورۃ فاتحہ اورتین بار سورۃ اخلاص پڑھ کرفلاں علامہ صاحب یا فلاں پیر صاحب کے ملک کردیں۔ یہاں یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ ہم جو آپ کو بتانے اوریا ددلانے جارہے ہیں وہ اگر جائزنہیں تو پھر اس عمل کوبھی ناجائز کہنا پڑے گا اوریہ عمل جائز ہے تو جوکچھ ہم لکھنے جارہے ہیں وہ بھی جائز ٹھہرے گا۔ اس کاحکم تو اﷲ تعالیٰ نے قرآن پاک میں بھی دیا ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے کہ
’’ بیشک اﷲ اوراس کے فرشتے درودبھیجتے ہیں نبی (صلی اﷲ علیہ والہ وسلم ) پر
اے ایمان والو تم بھی آپ (صلی اﷲ علیہ والہ وسلم )پر خوب خوب درود سلام بھیجو‘‘

ہم نے جو آپ کو بتانے جارہے ہیں ۔ ہم نے قرآن پاک کی اسی آیت مبارکہ پر عمل کرانے کا منظم انداز اختیا ر کیا ہے۔

اس کے علاوہ احادیث مبارکہ میں بھی اس کی تفصیل سے شان وعظمت بیان ہوئی ہے۔ نفلی عبادات اور وظائف میں سے درود شریف ہی اﷲ کی بارگاہ میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ ہر خطیب اور نعت خواں اپنے خطاب اور نعت سے پہلے درود شریف خود بھی پڑھتا ہے اور حاضرین سے بھی پڑھواتا ہے۔ اب بھی اگر کوئی ہمارے کام کو دین میں بدعت کرے اور اس پر اعتراض کرے تو یہ اس کے اپنے نصیب۔ آئیے آپ کو اس نیک کام سے آگاہ کردیتے ہیں۔ یہ اگر آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں تو یہ آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ ہمارا یہ پیغام اپنے تمام جاننے والوں، رشتہ داروں اور دوستوں تک پہنچائیں۔ آپ اس پیغام کو عام کرنے کے لیے پینا فلیکس بنواسکتے ہیں ، اشتہارات، سٹکرز شائع کراسکتے ہیں اور اخبارات میں بھی اشتہارات شائع کراسکتے ہیں۔ اس کی تحریر ہمارے پاس موجود ہے ۔ اگر آپ اس کو شائع کرانا چاہیں تو ہمیں ہمارے ای میل ایڈریس پر ای میل کردیں کہ ہم اسے شائع کرانا چاہتے ہیں ۔ اس کی تحریر بھیج دی جائے تو ہم اس تحریر کو اسی ای میل پر بھیج دیں گے۔یاد رہے کہ اس کی کوئی فیس نہیں ہے۔ اس کی فیس اس پر عمل کرنا ہے۔ وہ یہ ہے کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ درود وسلام بینک قائم کیا گیا ہے۔ اس کا سلوگن ہے کہ ’’ بیشک اﷲ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ تریں وظیفہ درودوسلام ہی ہے‘‘ یہ بینک قائم کرکے تمام اہل عشق ومحبت مسلمانوں سے التجا ء کی گئی ہے اور اس تحریر کے ذریعے بھی کی جارہی ہے کہ وہ روزانہ جتنا درود شریف پڑھیں وہ 03067999155اور03114409155 پر ایس ایم ایس کرکے درود وسلام بینک میں جمع کراتے رہیں۔ اس کے علاوہ اس بینک میں ختم قرآن پاک، قرآنی سورتیں، کلمے، نوافل، دیگر نفلی عبادات اور وظائف بھی جمع کراسکتے ہیں۔ یہ یاد رہے کہ اس بینک میں فرائض، واجبات او ر سنن جمع نہیں کرائے جاسکتے۔ اہل عشق ومحبت کا یہ بھیجا ہوا درود شریف اور دیگر نفلی عبادات اور وظائف محافل میلاداورایصال ثواب کی دیگر محافل میں ایصال ثواب کے لیے دیا جا تا ہے۔ کوئی مسلمان ایسی ہی محافل ایصال ثواب کے لیے دیے گئے نمبروں پر رابطہ کرکے درودشریف حاصل کرنا چاہے تو وہ دیے گئے نمبروں پر رابطہ کرکے حاصل کرسکتاہے۔ یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ درود شریف دینے کے لیے ان مسلمانوں کو ترجیح دی جائے گی جو درود وسلام بینک میں درود شریف باقاعدگی سے جمع کراتے رہیں گے۔ اس لیے خود بھی زیادہ سے زیادہ درود پاک جمع کراتے رہیں اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی تاکید کریں کہ وہ بھی ایسا کریں تاکہ درودوسلام بینک میں زیادہ سے زیادہ درود وسلام جمع ہوسکے۔ ماننے اوراس پر یقین کرنے والوں کے لیے خوشخبری بھی ہے کہ محفل میلاد یا ایصال ثواب کی جس محفل میں بھی درود شریف دیا جائے گا اس کا اجر اﷲ تعالیٰ ان تمام مسلمانوں کو عطاکریں گے۔ اور سب کو برابر اجر ملے گا۔ اگر دس ہزار درود شریف دیا جائے گا تو سب کے نامہ اعمال میں دس ہزار درود شریف کا ثواب ہی لکھا جائے گا۔ اس لیے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ عام کریں اور زیادہ سے زیادہ درود شریف اوردیگر نفلی عبادات ووظائف جمع کرائیں۔ محشر کے دن ایک ایک نیکی کی ضرورت پڑے گی۔ کچھ عجب نہیں کہ ہماری اخروی نجات کے لیے یہی عمل ہی کام آجائے۔

Muhammad Siddique Prihar
About the Author: Muhammad Siddique Prihar Read More Articles by Muhammad Siddique Prihar: 407 Articles with 351017 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.