بلوچستان کے کالج سے پاکستان مخالف لٹریچر کی برآمدگی

 اطلاعات کے مطاقب ایف سی کی چھاپہ مار کاروائی کے دوران تربت کے عطا شاد کالج سے آزاد بلوچستان کے نقشے، تخریبی کتابی مواداور دیگراشتعال انگیز رسالے، پوسٹرز اور بڑی تعداد میں بینرز برآمد ہوئے ہیں۔ ایک قوم پرست طلبا تنظیم کی جانب سے زبردستی ہاسٹل پر قبضہ کرنے اور کالج انتظامیہ کو یرغمال بنا کر طلبا کو یہ لٹریچر پڑھایا جارہا تھا اور پاکستان کے خلاف اکسا کر بغاوت کےلئے تیار کیا جارہا تھاکالج سے کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں تاہم ہاسٹل اور کالج میں یرغمال بنائے گئے طلبا اور استاتذہ کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ بلوچستان کے حالات پہلے ہی فکر انگیز ہیں اور اس پر اس قسم کی صورتحال فوری اقدامات کا مطالبہ کررہی ہے کہ ایک جانب بلوچستان اور وانا و وزیرستان سمیت ہر خطے کے پاکستان مخالف گروپوں اور گروہوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے تو دوسری جانب ظلم و استحصال اور نا انصافی کے اس نظام کا بھی خاتمہ کیا جائے جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی و ناامیدی پیدا ہوتی ہے جو بغاوت کے جذبات کو جنم دیتی ہے اور بیرونی قوتیں ان جذبات سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہمارے اپنوں کو ہی ہم سے غداری اور جنگ پر راضی کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں اسلئے غداروں کے ساتھ غداری کی وجوہات کا بھی خاتمہ ناگزیر ہے !
Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 130799 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More