جناب صدر! اپنے اعمال سے قوم کو قائل کیجیے

جناب صدر آصف زرداری صاحب اب جبکہ آپ کو صدر بنے کافی عرصہ گزر گیا لیکن آپ کے وعدے بلکل ادھورے پڑے ہیں۔ نہ تو عوام کو روٹی میسر ہے نہ کپڑا، نہ بجلی نہ گیس ایسا کیوں ہے؟ یقیناً آپ اس کا سارا الزام پچھلی حکومت کو دیں گے۔ لیکن آپ نے کیا کیا؟

جناب صدر پوری عوام آپ سے یہ پوچھتی ہے کہ ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں لگی قاعد اعظم کی تصاویر کہاں گئی اور وہاں بے نظیر صاحبہ کی تصاویر کیوں لگائی گئی؟ کیا آپ نہیں جانتے کہ اس پاکستان کا بانی کون ہے؟ ارے صدر صاب اگر آپ نہیں جانتے تو میں آپ کو بتاتا چلوں کہ یہ قاعد اعظم ہی تھے جن کی اور ان کے ساتھیوں کی انتھک کوششوں پر یہ پاکستان بنا۔ جناب صدر آج آپ غلطی سے اُسی ملک کے صدر ہیں جسک ا خواب شاعر مشرق علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ ہمارے شاعر مشرق نے کتنا اچھا خواب دیکھا تھا پر افسوس ہمارا ملک کھا لیا گیا ہے۔

جناب صدر خدا گواہ ہے کہ اگر بے نظیر نے اپنی قوم کے لئے قربانی دی ہے تو اس ملک کی عوام نے اس سے بھی زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ سوچیے صدر صاحب جب اللہ آپ سے یہ پوچھے گا کہ اے زرداری جب تو حکمران تھا تو کیا تو نے اپنے لوگوں کو اُن کے حقوق دیے؟ کیا تو نے کسی بے گناہ کو سزا تو نہیں دلوائی؟ کیا تو نے معصوم لوگوں کا حق تو نہیں کھایا۔

جناب صدر آج جب بھی کبھی صرف لائٹ جاتی ہے تو بہت سی بلکہ پوری عوام بُرا بھلا کہتی ہے ایسا کیوں ہے۔ جناب صدر سوچیے اور سمجھیے اور اپنے اعمال سے قوم کو قائل کیجیے۔

نہ جانے کتنے لوگ ایسے دیکھے جو بچارے بڑی بڑی ڈگریاں لینے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں پر ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد نوکری نہ ملنے کی وجہ سے کوئی ریڑھی لگا لیتا ہے تو کوئی رکشہ چلاتا ہے اور کوئی اپنے گلے میں پھندا ڈال کر ابدی نیند سو جاتا ہے۔ صرف اس لئے کے ان کے پاس سفارش نہیں ہے اور جن لوگوں کے پاس سفارش ہے وہ انٹرمیڈیٹ کرے صدر بن جاتے ہیں، مڈل پاس کر کے وزیر اعلیٰ بن جاتے ہیں جنہیں صحیح طرح انگلش بھی نہیں بولنی آتی۔ جب تمام حق کھا لئے تو عوام تو بچاری بھوکی ہی مر جائے گی۔ جناب صدر اپنی پالیسیوں پر نظر ڈالئے اور عوام کا اچھا سوچئے۔

اللہ آپ کا اور پاکستان کا اور پوری عوام کا حامی و ناصر ہو
اللہ حافظ۔۔
Asif
About the Author: Asif Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.