بچوں کا نام محمد رکھنے پر ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ

چیچنیا کے ایک مسلمان مذہبی رہنما رمضان قاضی رؤف نے پغمبر اسلام حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر اپنے بچوں کا نام رکھنے والے والدین کے لیے ایک ہزار ڈالر ہدیہ کا اعلان کردیا ہے-

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق چیچن مذہبی رہنما کی جانب سے یہ اعلان پغمبر اسلام صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کیا گیا-
 

image


میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان قاضی نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ جو والدین اپنے بیٹوں کے نام محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اور بیٹیوں کے نام امہات المومنات کے نام پر رکھیں گے انہیں 1000 ڈالر کا ہدیہ پیش کیا جائے گا-

ان کا کہنا ہے کہ ایسے والدین کو ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ ان کے مرحوم والد سے منسوب ایک فاؤندیشن کی جانب سے پیش کیا جائے گا-

YOU MAY ALSO LIKE:

On the birthday of Holy Prophet (SAW) Ramzan Qazi announced that every couple who will name thier new born children as Muhammad and thier daughters as Umahat uk Momein will recieve 1000 dollar prize. Famous Religious scholor said that this prize will be given to them b foundation founded by his late father.