ایسا تھا میرا قائد (رحمتہ اللہ علیہ) محمد علی جناح

محترم قارئین سلام
پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد مظہری میرے قائد محمد علی جناح علیہ الرحمتہ کے بارے میں لکھتے ہیں -
حضرت مفتی اعظم مولانا محمد مظہراللہ دہلوی (علیہ الرحمہ) دو قومی نظریہ اور تحریک پاکستان کے نامور مجاہد تھے آپکی احتیاط کی انتہا تھی کہ جو شخص قوم کو قرآن و سنت کی طرف بُلا رہا ہے اُس کی خلوتوں کا حال بھی معلوم کرایا -

کیونکہ اکثر سیاستدانوں کا ظاہر و باطن ایک سا نہیں ہوتا- وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں- چناچہ ایک روز مولانا سیف الاسلام سے فرمایا۔ آپ تو محمد علی جناح کی کوٹھی پہ جاتے رہتے ہیں زرا دریافت کیجیئے گا کہ کیا وہ نماز روزے کی بھی پابندی کرتے ہیں یا نہیں- حضرت کے حکم پہ مولانا سیف الاسلام صاحب تشریف لے گئے- اور قائد اعظم کے کوٹھی پر اُن کے خادِم خاص سے ملے اور اُس سے کہا-

بھائی قائد اعظم جلسوں میں تو قرآن و سنت پر عمل کرانے کے لئے پاکستان بنانے کا دعویٰ کر رہے ہیں زرا یہ تو بتائیے کیا آپ خود بھی نماز کی پابندی کرتے ہیں-

جواباً خادِم نے بتایا کہ میں نے اکثر تہجد کی نماز پڑھتے دیکھا ہے اور بعد نماز آپ بہت زیادہ گڑگڑا کر حالت سجدے میں روتے رہتے ہیں-

قائد اعظم علیہ الرحمتہ کے ایک ( اے ڈی سی ) جناب محی الدین فرماتے ہیں کہ میں نے قائد اعظم ( علیہ الرحمتہ ) کو تہجد کی نماز رات کے تین بجے ادا کرتے دیکھا ہے-

مولانا حسرت موہانی کہتے ہیں- کہ ایک صبح میں قائد اعظم کی کوٹھی پہ پہنچا ملازم سے اطلاع کے لئے کہا جب کافی وقت گزر گیا اور ملازم نے ملاقات کا اہتمام نہ کرایا تُو میں حالتِ غصہ میں خود قائد اعظم کے کمرے کی طرف چل دیا تب مجھے ایک کمرے سے ایسی آوازیں آئیں گویا کوئی بچہ بِلک بِلک کہ رو رہا ہو جب میں نے پردہ ہٹا کہ دیکھا تو یہ جناح صاحب تھے جو سجدے میں پڑے بڑی بے قراری سے اپنے رب سے دعُا اور مُناجات کر رہے تھے-

اِن جیسے سینکڑوں واقعات ہیں جِن سے پتہ چلتا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ خَلوَتوں میں بھی اپنے رب عزوجل کے حضور سر بسجود ہو کر آہ و زاری کیا کرتے تھے اور دیکھا جائے تو یہی نماز کی اصل ہے کہ غزالی زماں علامہ حامد سعید کاظمی علیہ الرحمتہ نے فرمایا ہے نماز کی اصل-- خشیت و تقویٰ ہے کہ جب انسان اپنے رب عزوجل کی بارگاہِ بے نیاز میں حاضر ہو تو اُس کے قلب کی جو کیفیت ہونی چاہیے قلم میں اُس کے بیاں کی تاب نہیں

برزباں تسبیح و در دل گاؤ خر
ایں چنیں تسبیح کے وارد اثر ( عارف رومی علیہ الرحمتہ )

رہے تری “ خدائی “ داغ سے پاک
میرے بے ذوق سجدوں کو حذر کر علامہ اقبال علیہ الرحمتہ

(جاری ہے)
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1096118 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More