ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ جب وہ کسی سیاحتی مقام کی سیر
کو جائے تو ایسے ہوٹل میں ٹھہرے جس کے کمرے کی کھڑکیوں سے اردگرد موجود
دلفریب نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوسکے- لیکن اگر یہ نظارے دنیا کے سب سے
خوبصورت مقامات یا مشہور عمارات کے ہوں تو سیر کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے-
کچھ ایسے ہی عالمی معیار کے ہوٹلوں کے کمروں کے بارے میں آج آپ کو بتائیں
گے جہاں سے غیرمعمولی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں-
|
|
سان فرانسسکو میں واقع ہوٹل The Mandarin Oriental کے ایک کمرے کی بالکونی
سے گولڈن گیٹ٬ Alcatraz جزیرے Transamerica Pyramid کا شاندار نظارہ کیا
جاسکتا ہے-
|
|
روم میں واقع ہوٹل Palazzo Manfredi کے کمرے کی کھڑکی سے 2 ہزار سال پرانے
اور تاریخی تھیٹر Colosseum کا ںظارہ کیا جاسکتا ہے-
|
|
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع The Radisson Blu Le Metropolitan نامی
ہوٹل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے کمرے کی کھڑکی سے ایفل ٹاور کا خوبصورت
نظارہ کیا جاسکتا ہے-
|
|
انڈیا کے شہر آگرہ میں واقع اوبرائے Amarvilas نامی ہوٹل کے کمرے سے دنیا
کے سات عجائبات میں سے ایک عجوبے تاج محل کا حسین ںظارہ کیا جاسکتا ہے-
|
|
یونان کے Mykonos Blu نامی ہوٹل سے شفاف نیلے پانی کا خوبصورت ںظارہ کرسکتے
ہیں جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ آپ کا خیر مقدم کر رہا ہو-
|
|
شکاگو کے ٹرمپ ہوٹل سے مشی گن جھیل اور رگلے بلڈنگ کلاک ٹاور کا غیر معمولی
ںظارہ کیا جاسکتا ہے اور یہ سب کچھ زمین سے لے کر چھت تک بنی کھڑکی سے ممکن
ہوتا ہے-
|
|
Kauai شہر میں واقع St. Regis Princeville ہوٹل سے وسیع سمندر اور باغات کے
خوبصورت مناظر انتہائی دلکش اور حسین معلوم ہوتے ہیں-
|
|
Patagonia میں واقع Salto Chico ہوٹل سے انتہائی اچھوتے مناظر دیکھنے کو
ملتے ہیں- یہ تمام مناظر Torres del Paine نیشنل پارک کے ہیں جو قدرتی حسن
سے مالا مال ہے-
|
|
Bora Bora نامی جزیرے پر واقع ہوٹل St. Regis جھیل اور پہاڑوں کے نظاروں سے
زیادہ سے زیادہ لطف اٹھایا جاسکتا ہے-
|
|
سڈنی کا فور سیزن ہوٹل آپ کو بندرگاہ کے بہت سے ڈرامائی
مناظر کی پیشکش کرتا ہے جس میں اوپرا ہاؤس کے نہ بھلائے جا سکنے والے
خوبصورت مناظر بھی شامل ہیں-
|
|