ًمبارکیں جی مبارکیں

میں اور میرے ساتھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار اور تاریخی کامیابی اور سیریز برابر کرنے پر کرکٹ تیم کے کپتان مصباح الحق ، تمام ٹیم ، ٹیم انتضامیہ اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں-

میں نے ساؤتھ افریقہ سے متحدہ عرب امارات میں شکست کے بعد اپنے آرٹیکل میں ٹیم کو حوصلے اور ہمت کرنے کا کہا تھا اور کہا تھا کہ ساؤتھ افریقہ میں جاکر ان کو شکست دیں اور بدلہ لیں اور قوم کی دعاؤں ، ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے فضل و کرم سے ٹیم نے ساؤتھ افریقہ کو وہاں جا کر شکست دے کر ایشیاء کی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اور اب سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی ، ون ڈے اور ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

ٹیم اسی طرح متحد اور یک جان ہو کر کھیلتی رہی تو انشاءاللہ نمر ون ٹیم بن جائے گی اور دعا ہے کہ ایشیاء کپ اور پھر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے کامیاب اور کامران کرے۔ ٹیم یک جان ہو کر مقابلہ کرکے اچھا کھیل کر ہارے بھی تو دکھ نہیں ہوتا کیونکہ کھیل میں ہار اور جیت ہوتی رہتی ہے۔ ایک بار پھر مبارکیں بلکہ ڈھیروں مبارکیں-

kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 156492 views I live in Piplan District Miawnali... View More