نظام اور انقلاب

نام ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور کام ہمارے دنیا کے بد ترین ملکوں سے بھی بد تر ...وہ رے قوم اور تیرا یہ بد کردار حکمران ...ہر چنیل پر بے سود تکرار جاری ہے ..کچھ سیاسی پنڈت اور کچھ اپنے حال میں مست کالم نگار . تجزیہ نگار . اینکر حضرات .ہر کوئی اپنا اپنا راگ الاپ رہے ہیں ..مذھبی فرقہ پرست مفتی .عالم .فاضل...اپنا اپنا فتوہ لے کر ڈھول پیٹ رہے ہیں .بڑے بڑے...فلاسفر بھی ...اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ناخدا بھی اور چھوٹ کی پیروی کرنے والے وکیل بھی اور کچھ ڈالروں پر بکنے والے غدار بھی ..کچھ فیشن کے دیوانے بھی ..کچھ پاکستان کو ماڈرن دیکھنے والے بھی .کچھ مافیا کے لوگ .کچھ جاگیردار .کچھ وڈیرے .کچھ سرمایادار .کچھ پاکستان کے خون کے پیاسے..کچھ پاکستان کے ساتھ کھیلنے والے .کچھ وہ جن کے علاج باہر کے ملکوں میں ہوتے ہیں .کچھ جن کے بچے امریکا . لندن . میں پڑتے ہیں .کچھ وہ جو پاکستان کا قدرتی پانی بھی پینا پسند نہیں کرتے ...یہ سب لوگ ملکر پاکستانی قوم کی دن رات تذلیل کرتے ہیں ..پاکستانی قوم کو گندی .. بےغیرت ترین اور دہشت گرد قوم کی صورت میں دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں ..اور پوری کو بتلاتے ہیں ..کہ اس قوم میں یہ یہ خرابی ہے ...اور سارے کا سارا الزام پاکستانی قوم کو دیتے ہیں ...تمام برایوں کی تصدیق کی جاتی ہے ..مگر کوئی بھی دوا تجویز نہیں کرتا اور کوئی یہ نہیں کہتا کہ سب برایوں کی جڑ بنیادی طور پر میرا حکمران ہے .....قوم بےغیرت نہیں ہے ..میرا حکمران کرپٹ .بےغیرت ہے ..جو ٦٥ سالوں سے قوم کے ساتھ غداری کر رہا ہے ....ہر حکمران نے اکیلے اپنی سوچ کے مطابق فیصلے کے ..جو قوم بھگت رہی ہے ...میں زیادہ دور نہیں جاتا .مشرف کو دیکھ لو ..اس کو قوم نے نہیں کہ تھا کہ تم دہشت گردی کی جنگ میں چھلانگ لگاؤ ....غلطیاں حکمرانوں نے کیں ...مگر بدنام .ذلیل و رسوا قوم ہوتی ہے ...جس قوم کے پاس کوئی نظام ہی نہ ہو ..کوئی نظام تعلیم ہی نہ ہو ..کوئی بنیادی سہولت ہی نہ ہو ..کوئی انصاف دینے والا ادارہ ہی نہ ہو ..جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ہو ..اس قوم کو شعور کہاں سے آے گا ..اس قوم سے تم کیا توقوح کرو گے ..کیا الزام دو گے ..جس ملک میں بچہ پیدا ہی مسلمان نہیں ہوتا ...بچہ پیدا ہوتے ہی ..شیعہ...سنی ..وہابی .دیوبندی ..وغیرہ وغیرہ ہوتا ہے ....وہاں آپ ہر روز پروگرام ہی کرتے رہیں گے ..جلسے جلوس ہی حکمران کے لئے کرتے رہو گے ..کچھ تبدیل نہیں ہو گا ..جب تک نظام نہیں بدلے گا ..اور نظام اس وقت تک نہیں بدلے گا ..جب تک انقلاب نہیں آے گا ....اور کرپٹ حکمران پھانسی کے پھندے تک نہیں پنچے گا ....اور انقلاب اس وقت تک نہیں آے گا ..جب تک کفن باندھ کر نکلنے والا کوئی لیڈر آگے نہیں آتا ...انقلاب کے بغیر نظام نہیں بدلے گا ..اور نظام بدلے بغیر یہ روز روز کی بک بک اور خون خرابے کی آہو پکار ختم نہیں ہو گی ...لکھ لو اور سوچ لو
Javed Iqbal Cheema
About the Author: Javed Iqbal Cheema Read More Articles by Javed Iqbal Cheema: 190 Articles with 148071 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.