کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے وہ کون سے شہر ہیں جہاں سب
سے زیادہ تصاویر کھینچی جاتی ہیں؟ یا پھر ان شہروں کے وہ کونسے مقامات ہیں
جہاں کے خوبصورت نظاروں کو لوگ ضرور اپنے کیمروں میں قید کرتے ہیں؟ اگر
نہیں تو جانیے آج کی اس دلچسپ رپورٹ میں- نیویارک امریکہ کا اقتصادی حب تو
ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ وہ کرہ ارض کا ایسا شہر بھی ہے جس کی تصاویر دنیا
میں سب سے زیادہ لی جاتی ہیں، اس بات کا انکشاف معروف انٹرنیٹ سرچ انجن
گوگل نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے- یہ دلچسپ اور حیرت انگیز رپورٹ گوگل
ارتھ اور میپ سمیت دیگر ڈیٹا کے ذریعے مرتب کئی گئی ہے۔
|
New York City
دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر جس شہر کی لی جاتی ہیں وہ نیویارک ہے- اور آپ
کو یہ جان کر بھی شدید حیرت ہوگی کہ تصاویر لینے کے حوالے سے سب سے زیادہ
مقبول مقام نیویارک کا Guggenheim Museum ہے نہ کہ مجسمہ آزادی- |
|
Rome
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اٹلی کا شہر روم رہا- روم میں سب سے
زیادہ تصاویر Trinita dei Monti نامی چرچ کی لی جاتی ہیں- اگرچہ یہ چرچ
انتہائی غیر مقبول ہے لیکن اس کے باوجود اس چرچ نے اٹلی کے مشہور مقامات کو
مات دی ہے-
|
|
Barcelona
کون ہے جو اسپین کے اس خوبصورت شہر میں بغیر کیمرے کے جانا چاہے گا؟ اس شہر
کو فہرست میں تیسرا نمبر حاصل ہے- بارسلونا میں سب سے زیادہ تصاویر Park
Güell کی کھینچی جاتی ہیں- اس گارڈن کمپلیکس کو Antoni Gaudi نے ڈیزائن کیا
تھا-
|
|
Paris
فہرست میں چوتھے نمبر پر فرانس کے شہر پیرس کو رکھا گیا ہے- خوبصورت تصاویر
کھینچنے کے شوقین افراد کے ذہن میں سب سے پہلا نام لازماً ایفل ٹاور کا آئے
گا لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے- پیرس میں سب سے زیادہ تصاویر Moulin
Rouge نامی مقام کی کھینچی جاتی ہیں-
|
|
Istanbul
اگر آپ کو کبھی استنبول جانے کا موقع ملے تو آبنائے باسفورس کے اس کنارے پر
ضرور جائیے گا جہاں براعظم ایشیا اور یورپ آپس میں ملتے ہیں- خوش قسمتی سے
تاریخی Maiden ٹاور ایشیائی ساحل سے صرف 220 گز کے فاصلے پر ہے اور استنبول
میں سب سے زیادہ تصاویر بھی اسی مقام کی کھینچی جاتی ہیں- فہرست میں
استنبول کا پانچواں نمبر ہے-
|
|
Venice
اٹلی کے شہر وینس کی مشہور کشتیاں تو آپ کو کسی ایک مقام پر ٹھہرنے نہیں
دیں گی لیکن یہاں کینال پر تعمیر کردہ پل آپ کو یہ موقع ضرور فراہم کرتے
ہیں- وینس میں ایک بڑی کینال پر بنا Ponte dell'Accademia نامی پل یہاں آنے
والے سیاحوں کی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہوتا ہے اور اسی مقام پر سب زیادہ
تصاویر بھی کھینچی جاتی ہیں- اس فہرست میں وینس چھٹے نمبر پر ہے-
|
|
Monte Carlo
Monaco کے علاقے Monte Carlo میں واقع Hôtel de Paris Monte-Carlo ایک
مشہور سیاحتی مقام ہے اور یہ بڑوں کے ساتھ بچوں میں بھی انتہائی مقبول ہے٬
کیونکہ اس عمارت کو بچوں کی ایک اینیمیٹڈ فلم "Madagascar 3: Europe's Most
Wanted." میں بھی دکھایا گیا ہے- یہ ہوٹل 150 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا-
اور فہرست میں یہ ساتویں نمبر پر ہے-
|
|
Florence
Piazzale Michelangelo فلورنس کا ایک مقبول ترین سیاحتی مقام ہے اور یہاں
ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے- فلورنس میں سب سے زیادہ تصاویر اسی
مقام کی کھینچی جاتی ہیں اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقام بھی یہی ہے-
اس فہرست میں فلورنس کا آٹھواں نمبر ہے-
|
|
Buenos Aires
Caminito لا بوکا کی سب سے زیادہ رنگین اسٹریٹ ہے اور بیونس آئرس کا سب سے
زیادہ رنگین حصہ بھی یہی ہے- سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں ارجنٹائن گوشت
اور ٹانگو شو دیکھنے کے لیے آتی ہے- یہاں رنگین تعمیرات کی ایک بہت بڑی
تعداد موجود ہے- فہرست میں اس شہر کا نواں نمبر ہے-
|
|
Budapest
بڈاپسٹ یورپ کے سب سے زیادہ تاریخی شہروں میں سے ایک ہے اور اسی وجہ سے
سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس شہر کا رخ کرتی ہے- اس شہر کا سب سے مقبول مقام
سینٹ اسٹیفن کا Basilica چرچ ہے جو کہ ہنگری کا سب سے اہم چرچ بھی ہے-
فہرست میں اس شہر کا دسواں نمبر ہے- |
|
|