جب بھی کوئی شخص سیر و تفریح کے غرض سے کسی مقام کے بارے
میں سوچتا ہے تو سب سے پہلے اس کے ذہن کسی خوبصورت ساحل کا خیال آتا ہے- اس
میں کوئی شک نہیں ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ لوگ سیر و تفریح کے لیے
ساحلوں کو ہی پسند کرتے ہیں٬ کیونکہ یہاں انہیں بہت قدرتی نظارے دیکھنے کو
ملتے ہیں- یہاں چند ایسے خوبصورت ساحلوں کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں سال
2014 کے بہترین ساحل قرار دیا گیا ہے-
|
Kauna’oa Bay, Hawaii
یہ ساحل ہوائی میں واقع ہے اور اپنے نیلے رنگ کے پانی٬ سفید ریت اور کجھور
کے درختوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے- یہ ساحل تیراکی کرنے والوں٬
sunbathing کے لیے اور سرفنگ کرنے والوں کے لیے ایک بہترین مقام ہے- |
|
Langkawi, Malaysia
یہ ملائیشیا کے بہترین جزیروں میں سے ایک ہے جسے “ the land of one’s
wishes “ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- بہت سی دیگر خصوصیات کے حامل اس ساحل
پر موجود سفید مرکزِ نگاہ ہوتی ہے- یہ ایک ترقی یافتہ ساحل ہے جہاں بہت سے
ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں-
|
|
St. Barts
کیریبین سمندر کا یہ ساحل ایک ورلڈ کلاس ساحل ہے جہاں کا فیروزی رنگ کا
حامل پانی اس کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے- یہاں آنے والے سیاح
غوطہ خوری بھی بہت شوق سے کرتے ہیں- اس مقام پر ہجوم کم ہی دکھائی دیتا ہے
اسی وجہ سے اسے سیاحوں کے لیے مثالی قرار دیا جاتا ہے-
|
|
Fraser Island, Australia
آسٹریلیا کے علاقے کوئزلینڈ میں واقع اس جزیرے کا شمار عالمی ثقافتی ورثے
میں کیا جاتا ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا ریتیلا جزیرہ بھی ہے- اس کے
علاوہ اس کی مقبولیت کی بڑی وجہ یہاں کے جنگلات اور ساحل پر موجود ریت کے
ٹیلے بھی ہیں- یہ ٹیلے اس ساحل کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کرتے ہیں-
|
|
Nantucket Island, Massachusetts
میساچوئٹس کے علاقے Cape Cod کے جنوب میں 30 میل کے فاصلے پر واقع یہ جزیرہ
ایک مقبول ترین سیاحتی مقام ہے- یہاں آنے والے سیاحوں کا تعلق دنیا بھر کے
مختلف حصوں سے ہوتا ہے جو خاص طور پر موسم گرما میں اس مقام کا رخ کرتے ہیں-
اس جزیرے پر دنیا کے دو معروف ساحل موجود ہیں جن میں سے ایک سرفنگ کے لیے
جبکہ دوسرا بچوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے-
|
|
Lanikai Beach, Hawaii
ہوائی میں واقع یہ ساحل پر چمکتی ریت اور جنگلی پودوں کی وجہ سے دنیا بھر
میں مشہور ہے- اس کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ سرمئی ساحلوں میں کیا جاتا
ہے٬ اس کے علاوہ اس ساحل پر موجود کجھور کے درخت بھی انتہائی اہمیت کے حامل
ہیں- یہاں آنے والے سیاحوں کا تعلق بھی دنیا کے مختلف ممالک سے ہوتا ہے-
|
|
The Hamptons, New York
یہ ساحل نیویارک شہر میں واقع ہے اور یہ دنیا کے مشہور ترین ریزورٹ میں سے
ایک ہے- انتہائی مہنگی ترین خصوصیات کا حامل یہ ساحل امریکہ کے خوبصورت
ترین ساحلوں میں سے ایک ہے- اس علاقے میں موجود زیادہ تر گھر لکڑی سے بنائے
گئے ہیں اور یہاں موجود قدرتی ماحول اور خوبصورت نظاروں کے باعث یہ امریکہ
کا ایک مہنگا ترین رہائشی علاقہ بھی ہے- دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں کی
تعداد میں سیاح اس ساحل کا رخ کرتے ہیں-
|
|
Bora Bora, Tahiti
بورا بورا کا جزیرہ فرانسیسی پولیشیا کے سوسائٹی جزائر میں سے ایک ہے جسے
سد مرجان اور لاگون نے گھیر رکھا ہے- یہ ایک اہم بین الاقوامی سیاحتی مقام
ہے اور اپنے پرتعیش ریزورٹس کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے- 18 میل طویل
اس ساحل پر بڑے بڑے ناریل کے درخت بھی موجود ہیں جو اس ساحل کی خوبصورتی
میں اضافے کا باعث ہیں-
|
|
Maldives
مالدیپ Minicoy جزیرے اور چاگوس جزائر کے درمیان واقع ہے اور ساحلوں سے
محبت کرنے والوں کے درمیان یہ ایک انتہائی مقبول ترین سیاحتی مقام ہے-
مالدیپ کے جزیرے پر دنیا کے سب سے زیادہ سرمئی ساحل موجود ہیں- یہاں موجود
Angsana Ihuru ریزورٹس دنیا کا دوسرا تسلیم شدہ خوبصورت ترین ریزورٹ ہے-
|
|
Seychelles
یہ ساحل افریقہ کے مشرق میں 1500 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے- اور اس کا شمار
دنیا کے ان ساحلوں میں ہوتا ہے جن کی تصاویر سب سے زیادہ کھینچی جاتی ہیں-
اور اس سب کی وجہ اس ساحل کی خوبصورتی ہے- یہاں 155 قدرتی جزائر موجود ہیں
جن میں سب سے زیادہ ماہی جزیرہ٬ پارسلین جزیرہ٬ لا ڈگ جزیرہ٬ برڈ جزیرہ اور
فری گیٹ جزیرہ ہے- |
|