پاکستانی ہیکروں کی جانب سے بھارتی ویب سائٹس پر مسلسل
حملے جاری ہیں اور گزشتہ اتوار کو انڈیا کے یوم جمہوریہ کے موقع پر 2 ہزار
سے زائد ویب سائٹ ہیک کر لی گئیں-
دی نیوز ٹرائب نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانوی ادارے بی بی سی کے
مطابق سب سے پہلے معروف بھارتی ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے کی ویب سائٹ کو
پاکستانی ہیکروں نے قبضے میں لیا جس پر “ پاکستان زندہ باد “ اور اس کے
ساتھ ہی ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ ہیک کے جانے کا پیغام لکھا تھا-
|
|
رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہیکرز نے جن بھارتی ویب سائثس کو ہیک کیا ان میں
سینٹرل بینک آف انڈیا کی ویب سائٹ بھی شامل تھی جسے کچھ عرصہ قبل بھی
پاکستانی ہیکرز نے ہیک کیا تھا-
ردعمل میں بھارتی ہیکروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مںگل کو 2000 سے
زیادہ پاکستانی ویب سائٹس کو ہیک کیا٬ تاہم اس دعوے کی تصدیق یا اس کا کوئی
ثبوت نہیں ملا-
بھارتی ہیکرز کے گروہ “ انڈین سائبررک شک“ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مزید
پاکستانی ویب سائٹس کو نشانے بنائیں گے-
پاکستانی ویب سائٹ پرو پاکستانی کے عامر عطا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان
کی اطلاعات کے مطابق کوئی پاکستانی ویب سائٹ ہیک نہیں کی گئی کیونکہ اگر
ایسی بات ہوتی تو پاکستانی بلاگز پر اس کا ذکر ہوتا یا اس کے بارے میں سوشل
میڈیا پر بات ہوتی مگر ایسا کچھ نہیں ہے-
|
|
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے ہیکرز کی طرف سے مقابل حکومتوں اور نجی ویب
سائٹس کو ہیک کرنے کا سلسلہ 1998 سے شروع ہوا-
رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہیکروں کی جانب سے بھارتی اٹامک ریسرچ سینٹر بھا
بھا انسٹیٹیوٹ کی ویب سائٹ ہیک کیے جانے کے بعد دونوں اطراف سے ایسی
کاروائیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے- |