بدھ سے آغاز اور اختتام بھی ، روشن ’پاکستان‘ کی نوید مل گئی

بدھ سے آغاز اور اختتام بھی ، روشن ’پاکستان‘ کی نوید مل گئی۔ ۔ ۔بدھ سے آغاز اور اختتام بھی ، روشن ’پاکستان‘ کی نوید مل گئی۔ ۔ ۔

سال 2013ءیادیں چھوڑ کر رخصت ہوگیا، نئے سال نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے دنیا کے نقشے پر چاند کی طرح ابھرنے کی یاد تازہ کردی ،چودہ اگست 1947ءکو جمعرات کا دن تھا اور 14اگست 2014ءکو بھی جمعرات ہی ہے ۔ خیال ہے کہ نیا سال پاکستان ، کشمیر اور امت مسلمہ کے لیے خوش آئند ہوگاتاہم بعض پامسٹ نئے سال کے ابتدائی چھ مہینوں کوپاکستان کے لیے اچھانہیں سمجھتے لیکن مایوسی گناہ اور وقت سے قبل حالات کے بارے میں اللہ کی ذات ہی جاننے اور بہتر کرنیوالی ہے ۔ 1947ءکا کےلنڈر 66 سال بعد 2014 ءمےں دوبارہ لوٹ آیا،1947 ءکا آغاز بدھ سے ہوا تھا اور نئے سال کا آغاز بھی بدھ سے ہی ہوا۔کہاوت ہے کہ ’بدھ ، کم سُدھ‘۔ ۔ ۔ 2014 ءکے مہےنوں کا آغاز اور اختتام بھی1947 ءجےسا ہی ہوگا، سال کے دنوں کی ترتےب ایک ہی ہے۔سوشل میڈیا پر بھی دونوں کیلنڈر میں مشابہت نے بحث چھیڑ رکھی ہے جسے کچھ لوگ پاکستان کے لیے خوشگوارتصور کررہے ہیں تو کچھ لوگ اِس پر یقین نہیں کررکھتے ، موقف ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پروجود میں آیا اور اسلامی سال مشابہت نہیں رکھتا۔ 2014ءکو کشمیرکے حوالے سے ’1947‘ قراردیاجارہاہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اِسی سال پاکستان کشمیر کوحاصل کرلے گا،کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لائیں گی اور 2014ءمیں پاکستان بھارت کو سفارتی سطح پر مکار اور جھوٹا ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائے گا، ایل او سی کی صورتحال سمیت تمام معاملات پاکستان کے حق میں ہوں گے ۔نئے سال کا ذکر پامسٹ حضرات کے بغیر ادھورا ہے ، بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اگست 2014ءتک وزیراعظم نواز شریف کے ستارے ’گردش‘ میں ہیں ، یہ بھی ہوسکتاہے کہ نواز شریف خود ہی اقتدار سے الگ ہوجائیں لیکن ’ماموں ‘ پرامید ہیں ۔ماموں کاکہناہے کہ 2014ءپاکستان کے لیے اچھاثابت ہوگا، اب مزید کامیابیوں کی طرف گامزن ہیں اور پاکستان میں کئی عالمی ’معرکے‘ اور اندرونی طور پر ریاست کامیاب ہوگی ۔سال 2013ءاختتام پذیر ہونے اور 2014ءکی آمد پر شہروں میں رنگینیوں سے بھرپور نیوایئرنائٹ منائی گئی ، کراچی اور لاہورسمیت مختلف شہروں میں ہلہ گلہ ہوالیکن بدقسمتی سے شہدائے پاکستان کے ایصال ثواب کے لیے کسی کے ہاتھ اُٹھے اور نہ ہی آنکھ سے آنسو ٹپکا، جیسے ٹھنڈسے آنکھوں کا پانی اور احساس ذمہ داری ہی فریز ہوگیا ۔سال 2013ءماضی کی نسبت پاکستان کے لیے بہتررہالیکن دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رہیں ، خیبرپختونخواہ سب سے زیادہ متاثررہااور کراچی میں نسبتاً سکون دیکھاگیا۔ملک میں پہلی مرتبہ پرامن انتقال اقتدار ہوا اور پاکستان نے جی ایس پی پلس کا سٹیٹس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد پاس کرالی ۔بھائی ’الطاف حسین‘ نے بھی قراردیاہے کہ 2014ءپاکستان کو بنانے کاسال ہوگا۔ہمیں امید ہے کہ نیا سال پاکستان کے لیے مزید بہتر ثابت ہوگا، ہمیں بھی اپنی سوچ تبدیل کرتے ہوئے 1947ءکے ’ہیروز‘ کی طرح صرف ملک وقوم کا سوچ کر صدق دل سے ملک کا نام روشن کرنے ،ترقی میں بھرپورکرداراداکرنے کاعزم کرناہوگا تاکہ دنیا سبزپاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں ۔
Abdul Rehman
About the Author: Abdul Rehman Read More Articles by Abdul Rehman: 216 Articles with 274687 views I like to focus my energy on collecting experiences as opposed to 'things

The friend in my adversity I shall always cherish most. I can better trus
.. View More