نام نہاد ڈاکٹروں سے بچائے

میں آپ سب کی توجہ ایک ایسے معاملے پر کرانا چاہتا ہوں جو کہ زیادہ خطرناک ہے وہ یہ ہے کہ بہت سارے چھوٹے شہروں میں صرف نام کے ڈاکٹر بنے بیٹھے ہیں اور اپنا کلینک چلا رہے ہیں اور سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں یہ لوگ انسانی صحت کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ آج آپ کسی بھی سرکاری ہسپتال کا سروے کریں تو ہمیں خود اندازہ ہو جائے گا کہ ان مریضوں کی زیادہ تعداد چھوٹے شہروں اور دیہاتوں سے ہوگی۔ جب یہ مریض ہسپتال پہنچتے ہیں تو ان کی حالت بہت خراب ہوتی ہے اور وجہ اس کی یہ ہوتی ہے کہ وہ ٹھیک سے مرض تشخیص نہیں ہوتی اور اندازے پہ گولیاں دیتے رہتے ہیں جب مرض بڑھ جاتا ہے تو لاعلاج کر کے ہسپتال بھیج دیتے ہیں ان ڈاکٹروں کی زیادہ تعداد دیہاتوں میں ہے۔ ان کے پاس کسی قسم کی کوئی ڈگری نہیں ہوتی ہے یہ کسی بھی ڈاکٹر کے پاس کچھ عرصہ کام کر کے پھر خود ڈاکٹر بن جاتے ہیں۔ میں حکومت کی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ ان کے خلاف سختی سے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لے۔ شہر میں ایسے ڈاکٹر ہر محلے میں بیٹھے اپنی کلینک چلا رہے ہیں اور محکمہ صحت کا کوئی بھی ڈرگ انسپکٹر ان سےکچھ نہیں پوچھتا اور اگر کبھی کوئی آ بھی جائے تو ان کو جرمانہ کر کے چلا جاتا ہے کیا ان کے لیے کوئی قانون نہیں کہ ان کو بھی کو سزا دی جائے۔ ہمارے ملک میں کیا ہو رہا ہے مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے۔ حکومت سے میری اپیل ہے کہ سب سے پہلے ان کو پکڑا جائے۔ اور میری عوام سے درخواست ہے کہ وہ ان لوگوں کی کلینک پر ہرگز نہ جائے اور کسی ڈاکڑ کے پاس جائے۔

اور یہ کالم پڑھنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ لوگوں میں شعور پیدا کریں کہ کس ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے۔
Shakil
About the Author: Shakil Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.