ایمان و عمل

دنیا میں اعلٰی مقام پانے کے لئے انسان کو زندگی میں کوئی نہ کوئی مقام بنانا پڑتا ہے اور اپنا کوئی مقام بنانے کے لئے انسان کو اپنے اندر پوشیدہ جواہر و صلاحیتوں کو باہر لانا پڑتا ہے دنیا کو اپنا آپ دکھانا پڑتا ہے اور اپنے عمل سے اپنی ان صلاحیتوں کا لوہا منوانا پڑتا ہے تب کہیں جا کر انسان دنیا میں کوئی مقام حاصل کرتا ہے

لیکن انسان اپنے اندر پو شیدہ صلاحیتوں کے جوہر اسی وقت دکھا سکتا ہے جب وہ خود اپنے اندر کے جوہر اور صلاحیتوں سے آگاہ ہوگا اور ان پوشیدہ جواہر سے آگاہی کے لئے انسان کو خود آگہی کی ضرورت ہے اور خود آگہی ایسے ہی میسر نہیں ہو جایا کرتی اس کے لئے اپنے اندر گہرائی تک اتر کر جھانکنا ہوتا ہے
اور نہ ہی خود آگہی کا یہ جوہر بے مایہ بغیر محنت کئے ہاتھ آتا ہے جبکہ محنت اس وقت تک نہیں کی جا سکتی جب تک کہ اپنے مطلوبہ محصولات کے لئے دل میں خلوص پیدا نہ ہو اور یہ خلوص جذبہ محبت کی پیداری کے بغیر ممکن نہیں ہوتا

پس اعلیٰ مقام پانے کی لگن ہے تو محبت اور خلوص دل سے لگاتار محنت کا عمل جاری رکھیں ہو نہیں سکتا کہ آپ اپنے مطلوبہ مقام و مقاصد سے محروم رہ جائیں یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ انسان کو وہی کچھ عنایت فرماتا ہے اور وہی مقام عطا فرماتا ہے جس کے لئے انسان بھرپور خلوص و محبت سے محنت سعی و محنت کرتا ہے خلوص محبت اور محنت کے ساتھ اگر ایمان و عمل کی قوت بھی آپ کے شامل حال رہے تو بلاشبہ کامیابی یقینی ہے
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 459460 views Pakistani Muslim
.. View More