اگر آپ کو روزانہ دفتر یا یونیورسٹی تاخیر سے پہنچنے پر
اپنے باس یا ٹیچر کی ڈانٹ سن کر شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے تو اب مزید پریشان
ہونے کی ضرورت نہیں٬ آپ کے لیے اچھی خبر ہے جسے پڑھ کر آپ اپنی زندگی میں
خوشگوار تبدیلی لا سکتے ہیں-
صبح سویرے اٹھنا ہمیشہ ایک مشکل کام رہا ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو
رات گئے مطالعہ کرتے یا ٹی وی دیکھتے ہیں-
|
|
صبح سستی کا شیطان ہمارے اوپر سوار ہوجاتا ہے اور بہلاتا ہے کہ بس 5 منٹ
اور سو جاؤ پھر اٹھ جانا٬ لیکن وہ 5 منٹ نہیں آتے اور آنکھ کھلنے پر پتا
چلتا ہے کہ گاڑی تو نکل گئی یعنی دیر ہوچکی ہے-
ٹائم منیجنمنٹ کے ماہرین نے آپ کے لیے چند تجاویز پیش کی ہیں جن پر عمل کر
کے آپ اپنے دفتر وقت پر پہنچ سکیں گے اور شرمندگی سے بچ سکیں گے-
یاد رکھیے رات سونے سے قبل ہمیشہ دوسرے دن کی منصوبہ بندی کرلیں٬ یعنی آپ
نے کہاں جانا ہے اور سب سے پہلے کیا کام کرنا ہے-
رات کو تمام تیاریاں کر کے سوئیں٬ کپڑے استری٬ جوتے پالش اور بیگ تیار
کرلیں اور اپنا موبائل اور لیپ ٹاپ چارج کر کے رکھیں-
شیونگ کٹ٬ تولیہ٬ صابن اور ٹوتھ برش سب ایک جگہ پر ہونا چاہیے تاکہ صبج
کوئی بھی چیز ڈھونڈنے میں پریشانی کا سامنا نہ ہو-
اپنے صبح کے معمولات کی سختی سے پابندی کریں٬ جیسے سب سے پہلے ورزش٬ پھر
دانتوں کی صفائی٬ غسل٬ ناشتہ کرنا وغیرہ یہ سب روزانہ ایک ترتیب کے ساتھ
کریں-
|
|
ان معمولات پر چھٹی والے دن بھی پابندی سے عمل کریں اور ناغہ نہ کریں-
اور ہاں ایک اور بات یاد رکھیں کبھی کبھار آپ 1 گھنٹہ تاخیر سے بھی اٹھ
سکتے ہیں آخرکار آپ ایک انسان ہیں کوئی روبوٹ نہیں جو آپ کو آرام کی ضرورت
نہیں-
بشکریہ: دی نیوز ٹرائب |