محترم قارئین سلام
آپ سب کو رحمتوں - برکتوں - اور مغفرت کا مہینہ مبارک ہو یہ وہ ماہ خاص ہے
کہ کروڑ ہا کروڑ گنہگار اپنے رب عزوجل سے رجوع کرتے ہیں اور ربِ رحمان سے
مغفرت کی سند پاتے ہیں اِس ماہ مبارک میں نیکیوں کا اجر کئی گُنا بڑھ کہ
مِلتا ہے گھروں سے - مسجدوں سے - تلاوت قرآن کی صدائیں بلند ہوتی ہیں دل
خود بخود نیکیوں کی جانب مائل ہوجاتا ہے شیطان لعیں کو قید کر دیا جاتا ہے
اِس کے دِن میں برکتیں ہیں تو رات میں رحمتیں چُناچہ ایک حدیث مبارک ہے
سیدُنا ابو سعید خُد ری رضی اللہ عنہُ بیان کرتے ہیں پیارے آقا علیہ السلام
نے اِرشاد فرمایا “ جب ماہِ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو آسمانوں اور جنت
کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور آخِر رات تک بند نہیں ہوتے جو کوئی بندہ
اِس ماہِ مُبارک کی کسی بھی رات میں نماز پڑھتا ہے تو اللہ عزوجل اُس کے ہر
سجدہ کے بدلے میں اُس کے لئے پندرہ سُو نیکیاں لِکھتا ہے اور اُس کے لئے
جنت میں ( سُرخ یاقوت ) کا گھر بناتا ہے جِس میں ساٹھ ہزار دروازے ہوں گے
اور ہر دروازے کے پلڑے سُونے کے بنے ہوں گے جِن میں سُرخ یاقوت جَڑے ہونگے
پَس جو کوئی ماہِ رمضان کا پہلا روزہ رکھتا ہے تو اللہ عزوجل مہینے کے آخِر
دِن تک کے اُس کے گناہَ معاف فرما دیتا ہے اور اُس کے لئے سَتر ہزار
فِرِشتے دُعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں رات اور دِن میں جب بھی وہ سجدہ کرتا
ہے تو اُس کے ہر سجدہ کہ عوض اُسے (جنت میں) ایک ایسا درخت عطا کیا جاتا ہے
کہ اُس کہ سائے میں گھوڑا سُوار پانچ سُو برس چلتا رہے
( شعب الایمان جلد ٣ صفحہ ٣١٤ حدیث نمبر ٣٦٣٥ )
سُبحان اللہ پاک ہے وہ ذات جِس نے اپنے محبوب کے صدقے ایسی فضیلت والا
مہینہ ہمیں عطا کیا |