محرم قارئین کرام السلام علیکم
ماہِ رمضان المبارک کی آمد کیا ہوتی ہے بس سمجھیے کہ گنہگاروں کا بیڑہ پار
ہو جاتا ہے ہمارے عصیاں کی گندی گٹھڑی جو گناہوں کے سبب کسی عظیم کوہ کی
شکل اختیار کرلیتی ہے اُس کی دُھلائی کیلئے رحمتِ خداوندی کی بارش میسر
آجاتی ہے لاکھوں لاکھ گنہگار روزانہ اپنے گناہوں سے آزاد ہو کر مغفِرت کی
بھیک پاتے ہیں اور بڑے بد نصیب ہیں وہ لوگ جو اِس ماہ مبارک کی آمد کے بعد
بھی مغفرت سے محروم رہ جائیں -
اُن کے تو عام ہیں الطاف ‘شہیدی ‘ سب پر
تجھ سے کیا ضِد تھی اگر تو کسی قابل ہوتا
ایک مرتبہ سوہنے مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وَسلم نے رب عزوجل کی مہربانیوں
اور کرم نوازیوں کا ذکر کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا - جب رمضان کی پہلی رات
ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی طرف نظر فرماتا ہے
اور جب اللہ عزوجل کسی بندے کی طرف نظر فرمائے تو اُسے کبھی عذاب نہ دیگا -
اور ہر روز دَس لاکھ ( گنہگاروں ) کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے اور جب
اُنتیسوں رات ہوتی ہے تو مہینے بھر میں جِتنے آزاد کئے اُن کی مجموعی تعداد
کے برابر ایک رات میں آزاد فرماتا ہے اور بھر جب عیدالفطر کی رات ( لیلتہ
الجائزہ ) آتی ہے ملائکہ خوشی کرتے ہیں اور اللہ عزوجلَ اپنے نور کی خاص
تجلی فرماتا ہے اور فرشتوں سے اِرشاد فرماتا ہے اے گروہِ ملائکہ اُس مزدور
کا کیا بدلہ ہے جِس نے کام پورا کرلیا ؟ فِرشتے عرض کرتے ہیں اُس کو
پورا پُورا اَجر دیا جائے - اللہ عزوجل اِرشاد فرماتا ہے٬ میں تمہیں گواہ
کرتا ہوں کہ میں نے ان سب کو بخش دیا ------------- ( کنزُالعمَال جلد نمبر
٨ حدیث نمبر ( ٢٣٧٠٢ ) |