ادھر سرد ہوائیں چلی نہیں کہ
نزلہ‘ زکام اور فلو کی تکالیف گھیر لیتی ہیں۔چھینکوں کے شروع ہوتے ہی ناک
بہنے لگتی ہے‘گلے میں خراش ‘ ورم اور سرمیں درد کی شکایت شروع ہوجاتی ہے
اورجسم بخار سے تپنے لگتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹروں کے کلینک مریضوں سے
آباد ہونے لگتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نزلہ زکام ہونے پراس کا فوراًعلاج شروع کرنے سے بہتر
ہے کہ ایک دو دن انتظارکر لیا جائے ۔کسی ڈاکٹر کے پاس جانے سے قبل گھریلو
ٹوٹکے اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں ‘جولوگ فوری طور پر ادویات استعمال
نہیں کرنا چاہتے وہ گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرکے نزلہ اورزکام سے نجات پاسکتے
ہیں۔
نزلے کی صورت میں ناک اوراس کی اندرونی جھلیاں سب سے زیادہ متاثر ہوتی
ہیں۔نزلے کے جراثیم سے نجات کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جھلیوں سے خارج ہونے
والی رطوبت انہیں بہا کر لے جائے۔پانی کی بھاپ میں سانس لینے سے ناک سے حلق
تک کا اندرونی حصہ ّ نزلے کی رطوبت سے صاف ہوجاتا ہے اور ناک کی بندش سے
ہونے والی گھٹن اور بے چینی دُور ہوجاتی ہے۔ دیگچی میں پانی اُبال کر میز
پر رکھیں اور سر پر صاف کپڑا یا تولیہ لپیٹ کر اُٹھتی بھاپ کی طرف چہرہ
جھکا ئیں۔ 5سے 10منٹ تک گہری سانس لیں ۔اس پانی میں سفیدے کے تیل کی چند
بوندیں یا 10سے15پتے شامل کرلیں توناک ُکھلنے اور جراثیم کے آسانی سے نکلنے
کا عمل مزید موثر ہو جاتا ہے۔
برصغیر پاک و ہند میں لہسن کی چٹنی کا استعمال نہایت موثر غذائی علاج سمجھا
جاتا ہے۔ بڑی بوڑھیاں گلے کی تکلیف اور سو ُجے ہوئے غدود کے لئے باسی یا
خشک روٹی کے ایک نوالے کے ساتھ 2جوے لہسن ‘ ایک ہری مرچ اور نمک خوب چبا کر
کھلایا کرتی تھیں ۔ اس کے کھانے سے بلغم خوب خارج ہوتا ہے جب کہ گلے اور
غدودوں کا ورم کم ہو جاتا ہے۔لہسن امریکہ اور یورپ میں بھی دانت کے درد کے
لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔زمانہ قدیم کے امریکی اور یورپی نزلے ‘ زکام اور
کھانسی کو دُور کرنے کے لئے لہسن کو پیس کر شہد میں ملا کر کھایا کرتے تھے۔
آج کے سائنس دان بھی لہسن کی اس صلاحیت کے گن ُگا رہے ہیں۔ لہسن کے ایک جوے
میں سینکڑوں موثر اجزاءہوتے ہیں جن میں گندھک کے مرکبات بھی شامل ہیں جو
لہسن کی مخصوس بو ُکا سبب بھی ہیں۔ضد حیوی (antibiotic)خصوصیات کی وجہ سے
فلو ُمیں روزانہ لہسن کے 4سے8جوے کچے جوے کھانا بہت مفید ہوتا ہے۔ اگر کچے
کھانے کی وجہ سے پیٹ خراب ہوجائے تو اسے ہلکا سا بھو ُنیں اور پنیر میں
ملاکر کھالیں۔
نیم گرم دودھ میں تھوڑی سی ہلدی‘ تھوڑاادرک کا رس اور چٹکی بھرکالی مرچ
ملاکر پینا نزلہ وزکام میں مفید ہے۔ایک پیالی گرم پانی میں 3کھانے کے چمچے
سیب کا سرکہ اور تھوڑا سا شہد ملاکر پینا بھی فائدہ مند ہے۔
مرغی کا شوربہ نزلے و زکام میں مفید خیال کیا جاتا ہے۔ مرغی کا سوپ پینے سے
ناک اورگلے کی سوزش میں آرام آتا ہے‘سفید خلئے انسان کو مختلف بیماریوں کے
حملے سے بچاتے ہیں‘مرغی میں ایسے کیمیائی اجزاءموجود ہوتے ہیں جوسفید خلیوں
کو تقویت دیتے ہیں۔دھوپ میں بیٹھ کرپیاز سو ُنگھنے سے نزلہ اورزکام
دُورہوجاتا ہے۔ نمک ملے پانی کے غرارے کرنے سے حلق کی سوزش میں آرام آتا ہے۔
ایک دیسی انڈے میں ایک چائے کا چمچہ چینی ڈال کر خوب پھینٹیں۔ اس میں
اُبلتا ہوا دودھ ملائیں اور نیم گرم ہونے پر پی لیں۔ 3 دن متواتر یہ نسخہ
استعمال کرنے سے نزلہ وزکام د ُور ہوجاتا ہے۔
یا پھر 2چائے کے چمچے شہد میں ½لیموں کا رس ملاکر دن میں 3بار پئیں۔گرم
پانی میں ایک کھانے کا چمچہ شہد اور ایک چائے کاچمچہ ادرک کا رس ملا کر دن
میں 3بار پئیں ۔سبز چائے میں لیموں کا رس ملاکر دن میں3مرتبہ استعمال
کریں۔یاد رہے کہ ان میں سے ایک وقت میں لوئی ایک نسخہ ہی استعمال کریں۔ |