رمضان اور تندُرستی

محترم قارئین کرام سلام
جہاں رمضان کریم کی آمد کیساتھ رحمتوں برکتوں کا نُزول ہوتا ہے وہیں ماہِ رمضان المبارک - اللہ عزوجل کے نیک بندوں کی آزمائش کا بھی مہینہ ہے-

گرمی ہو کہ سخت سردی - سخت پیاس کا عالم ہو کہ تڑپا دینے والی بھوک - کھانا موجود ہو پانی مُیسر ہو جلوت ہو کہ خَلوت ایک سچا مُسلمان یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ میرا رب عزوجل ہر وقت مجھے مُلاحظہ فرما رہا ہے -

وہ ماہِ رمضان میں اپنے رب عزوجل کی مرضی کے مطابق مقررہ وقت پر کھاتا ہے اور مُقررہ وقت ہی پر پِیتا ہے -

محترم قارئین کرام کچھ لوگ یہ سوچ کر روزہ چھوڑ دیتے ہیں کہ شائد روزہ رکھنے کی وجہ سے جِسم کمزور اور لاغر ہو جاتا ہے وہ اِس حدیث مبارکہ کو غُور سے پڑھیں اور بار بار پڑھیں -

امیرالمومنین حضرت علی المُرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہُ اِرشاد فرماتے ہیں -
حضور اکرم نبیءِ رِحمت شفیع مِحشر کا اِرشاد مُبارک ہے-

بے شک اللہ عزوجل نے بنی اسرائیل کے ایک نبی علیہ السلام کی طرف وحی فرمائی کہ آپ اپنی قوم کو خبر دیجئے کہ جو بھی بندہ میری رضا کی خاطر ایک دِن کا روزہ رَکھتا ہے تُو میں اُس کے جِسم کو صحت بھی عطا فرماتا ہوں اور اُس کو اجرِ عظیم بھی دُونگا --- سُبحان اللہ عزوجل ----
--- ( شعب الایمان جلد نمر تین حدیث نمر - ٣٩٢٣- )
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1100636 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More