صبر ایک ایسی سواری ہے جو اپنے
سوار کوکبھی گرنے نہیں دیتی،نہ کسی کےقدموں پر اور نہ کسی کی نظروں
سے۔
محنتی آدمی کا ہاتھ اسےکبھی نہ کبھی دولت مند بنا دیتا ہے ۔
جو جیتنے کا کامل یقین رکھتےہوں،وہ میدان مار لیتےہیں۔
ہمت ہارنا ناکامی کا پہلا قدم ہے۔
مسکراہٹ خودتو ٹیڑھی ہو تی ہےمگر معاملات کو سیدھا رکھتی ہے ۔
اللہ کو پا کر کبھی کسی نےکچھ نہیں کھویا،اللہ کو کھوکر کبھی کسی نے کچھ
نہیں پایا ۔
پاکستان بنتے وقت مختلف قوموں کو ایک ملک کی ضرورت تھی۔آج پاکستان کو ایک
قوم کی ضرورت ہے۔
دوسروں کو حقیر سمجھنا بہت آسان ہے ،لیکن خود کو حقیر سمجھنا بہت مشکل ہے
۔
آذان کی آواز پر دکانیں بند نہیں ہو تیں ،ایک گولی چل جائے تو بند ہو
جاتی ہیں ۔
(یہ ہے اللہ کے خوف اور موت کے خوف کی مثال)
ناامید ہو نے سے عمر گھٹتی ہے ۔
جدوجہد کے بغیر کامیابی کی امید بے سود ہے ۔
پاؤں بے شک پھسل جائے ،زبان کو پھسلنے نہ دو۔
عقلمند اپنے آپ کو پست کرکے بلند کرتا ہے ،نادان اپنے آپ کو بڑھا کرذلت
پاتا ہے۔
پاک وہ نہیں جسکی محفل پاک ہو بلکہ پاک وہ ہے جسکی تنہائی پاک ہے۔
زبان کی حفاظت دولت کی حفاظت سے زیادہ مشکل ہے ۔
ماں باپ کی دعائیں لو گے تو پھولوں کی طرح مسکراتے رہو گے۔
اللہ کے پاس تمھاری دعا سننے کے لئے بہت وقت ہے ،کیا تمھارے پاس دعا
مانگنے کے لئے وقت ہے ؟
بُرادوست کوئلے کی مانند ہے گرم ہو گا تو جلا دے گا ٹھنڈا ہو گا تو کالا
کرے گا ۔
عقل کی حد ہو تی ہے، بے عقلی کی کوئی حد نہیں ہو تی۔
دل کا چین چہتے ہو تو حسد سے بچو ۔ |