جب ہم مشرقِ وسطیٰ کے بارے میں سوچتے ہیں تو ذہن میں آنے
والا سب سے پہلا خیال میلوں تک پھیلے صحراؤں یا سرسبز نخلستان کا ہوتا ہے-
تاہم دنیا کے اس حصے میں بہت سے شاندار قدرتی پرکشش مقامات بھی موجود ہیں-
اور ان مقامات کو مشرقِ وسطی کے سب سے خوبصورت قدرتی عجائبات بھی قرار دیا
جاسکتا ہے-
|
Musandam Fjords, Oman
عمان میں واقع یہ چٹانی کھاڑیاں ( Fjords ) ناروے کی چٹانی کھاڑیوں کے جیسی
ہی جغرافیائی خصوصیات کی حامل ہیں٬ جبکہ دونوں کی آب و ہوا بالکل مختلف ہوا-
ناروے میں پائی جانے والی چٹانی کھاڑیاں سرسبز ہیں جبکہ عمان کی بنجر اور
خشک- لیکن اس کے باوجود قدرتی عجوبہ انتہائی شاندار ہے- |
|
Socotra Island, Yemen
یہ جزیرہ مشرقِ وسطیٰ میں پائے جانے والے حیرت انگیز قدرتی عجائبات میں سے
ایک ہے اور اس کا شمار دنیا کے سب سے شاندار عجائبات میں بھی کیا جاتا ہے-
اس جزیرے کا استعمال تجارت کی غرض سے کیا جاتا تھا- اس کا ذکر قدیم یونانی
کتابوں میں ملتا ہے جس میں اس جزیرے پر مارکو پولو کے کیے جانے والے سفر کا
بھی تذکرہ ہے- اس جزیرے پر پائے جانے والے بوتل درخت اور ڈریگن درخت دنیا
بھر میں مشہور ہیں-
|
|
Jeita Grotto, Lebanon
مشرق وسطیٰ کے شاندار قدرتی عجائبات میں شامل یہ غار لبنان میں واقع ہے-
درحقیقت یہ چونے پتھر کی دو غاریں ہیں جو آپس میں منسلک ہیں اور لبنان کے
درالحکوت بیروت کے شمال میں واقع ہیں- ان میں سے ایک غار تک رسائی صرف کشتی
کے ذریعے ممکن ہے جبکہ دوسری غار اپنے راستوں اور سرنگوں کی وجہ سے سیاحوں
کے درمیان انتہائی مقبول ہے-
|
|
Al-Hasa Oasis, Saudi Arabia
یہ سعودی عرب کا سب سے بڑا نخلستان ہے اور خلیج عرب کے ساحل سے 40 میل کے
فاصلے پر واقع ہے-یہ نخلستان 30 ہزار ایکڑ زمین کو گھیرے ہوئے ہے اور یہاں
60 چشمے موجود ہیں جو اس نخلستان میں موجود 3 ملین کجھور کے درختوں کو
سیراب کرتے ہیں- اور ان لاکھوں افراد کو بھی پانی فراہم کرتے ہیں جو اس
نخلستان میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں-
|
|
The Kaluts, Iran
Kaluts متعدد کٹے ہوئے ٹاور اور دیواروں کا ایسا سلسلہ ہے جو صحرا کے ساتھ
چپکی ہوئی ہیں- Dasht-e Lut نامی یہ صحرا ایران کے صوبے کرمان میں واقع ہے-
یہ ایران کا گرم ترین مقام ہے جو کہ سطح سمندر سے 56 میٹر بلند ہے اور یہاں
کا درجہ حرارت 65 ڈگری تک جا پہنچتا ہے-
|
|
The Rub ‘al Khali, Arabian Peninsula
یہ دنیا کا سب سے بڑا ریت کا صحرا ہے جو کہ 2 لاکھ 50 ہزار اسکوائر میل کے
رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ صحرا عمان٬ سعودی عرب٬ یمن اور متحدہ عرب امارات
کے کئی حصوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے٬ جو کہ جزیرہ نما عرب کا ایک تہائی ہے-
صحرا میں پانی کی کمی اور جھلسا دینے والی گرمی کے باعث جنگلی حیات بھی
انتہائی کم پائی جاتی ہے- یہ دنیا کے سب سے زیادہ تیل کی دولت سے مالا مال
مقامات میں سے ایک ہے-
|
|
The Dead Sea, Jordan and Israel
مشرق وسطیٰ کے قدرتی عجائبات میں سب سے زیادہ مشہور بحیرہ مردار ہے- بحیرہ
مردار اپنے معدنی پانی کی شفایابی طاقتوں کے باعث صدیوں سے دنیا بھر میں
جانا جاتا ہے اور آج کل اس کے ساحلوں پر متعدد ریزورٹ اور مساج سینٹر بھی
قائم کیے جارہے ہیں- بحیرہ مردار اردن٬ اسرائیل اور مغربی کنارے کے درمیان
میں واقع ہے- اس کا پانی انتہائی نمکین ہوتا ہے جس کے باعث بغیر کسی مدد کے
بھی اس میں باآسانی تیرا جاسکتا ہے-
|
|
Bu Tinah Island, Abu Dhabi
ابوظہبی میں واقع اس جزیرے پر سیاحوں کو جانے کی اجازت نہیں ہے- یہ جزیرہ
ساحلی مرجان کا ایک چھوٹا سا مجموعہ ہے- اس جزیرے کو ایسی جنگلی حیات کا
گھر بھی سمجھا جاتا ہے جو کہ انتہائی نایاب اور خطرے سے دوچار ہیں جیسے کہ
dugongs یا پھر Hawksbill نامی کچھوے-
|
|
Wadi Rum, Jordan
اردن میں واقع وادی رم بہت سی تہذیبوں نے آباد کی- یہ وادی گرینائٹ کی
چٹانوں اور ریتیلے پتھروں پر مشتمل ہے- آج کل اس مقام پر Zalabia خانہ بدوش
آباد ہیں جو مختصر آبادی کے ساتھ یہاں رہتے ہیں اور ان کا کاروبار یہاں آنے
والے غیر ملکی سیاحوں کے لیے مختلف اقسام کی خدمات سرانجام دینا ہے-
|
|
Mount Damavand, Iran
یہ ایران اور مشرق وسطیٰ کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے جو کہ سطح سمندر سے
18406 فٹ کی بلندی پر واقع ہے- اور یہ ایشیا کا سب سے بلند ترین آتش فشاں
بھی ہے- اس مقام کو بھورے ریچھوں اور چیتوں کا گھر بھی قرار دیا جاتا ہے-
اور ساتھ ہی یہاں بڑی تعداد میں جنگلی بکرے اور لال بھیڑیں بھی موجود ہیں- |
|