رائے دیجئے اور انعام جیتیے

۷۸۶

محترم قارئین ۔ السسلام علیکم۔ امید ہے کہ آپ سب لوگ بخیریت ہونگے۔

عرصہ دراز سے آپ لوگ اس ناچیز کے آرٹیکلز پڑھتے آرہے ہیں ۔ پسند نا پسند بھی کرتے ہیں، کمینٹس بھی دیتے ہیں، خوشی اور ناراضگی کا اظہار بھی کرتے ہیں، کبھی کبھی ماموں بھی بن جاتے ہیں، کبھی کبھی چونا بھی لگوا لیتے ہیں، کبھی کبھار ا لو بھی بن جاتے ہیں اور قاری خواتین بلخصوص مجھ نا چیزسے ناراضگی کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں ۔ تا ہم اس آرٹیکل کے ذریعے میں آپ لوگوں سے اپنے آرٹیکلز کے بارے میں چند مندرجہ ذیل سوالات کر نا چاہتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ تھوڑا سا ٹائم نکال کر بھر پور جواب دینگے۔ جس سے کہ مجھے اپنی اصلاح کرنے میں بہت مدد ملیگی؟

1۔ کیا آپ کو میرے آرٹیکلز اچھے لگتے ہیں ؟ اور یہ کہ کیا ان آرٹیکلز کو پڑھ کر واقعی کچھ ہنسی آتی ہے؟(پچاس سے زائد آرٹیکلز اس سائٹ پر لگے ہو ئے ہیں)

2۔ میرے آرٹیکلز میں غلطیوں کا تناسب کتنا ہوتا ہے۔؟

3۔اگر میں ان تمام آرٹیکلز کو ایک کتابی شکل میں شائع کراؤں تو کیا یہ کتاب مارکیٹ میں کامیاب ہو سکے گی؟

4۔کیا آپ کسی ایسے پبلشر یا ادارے کو جانتے ہیں جو اس کتاب کی پروف ریڈنگ، پرنٹنگ، پبلشنگ ،مارکیٹنگ اور دیگر تمام امور اپنے خرچ پر انجام دے سکے؟

دس بہترین آرا کنندگان کو یہ کتاب بذریعہ کوریئر مفت ارسال کی جائیگی۔ (چھپنے کے بعد)۔ آپ اپنی آرا نیچے دیے گئے بلاگ میں پوسٹ کر سکتے ہیں، میسج کرسکتے ہیں اور ای میل سے بھی بھیج سکتے ہیں۔
اپنی قیمتی آرا سے جلد نوازیے گا۔ شکریہ۔
نا چیز۔ محمد شفیق احمد خان ۔ کوٹ ادو
فون: 0333-6017660, 0300-2534320
ای میل:[email protected]
فیس بک: facebook.com/shafiq.khan.1291
ٹوٹر:twitter.com/sfars786
Mohammad Shafiq Ahmed Khan-0333-6017660
About the Author: Mohammad Shafiq Ahmed Khan-0333-6017660 Read More Articles by Mohammad Shafiq Ahmed Khan-0333-6017660: 93 Articles with 233492 views self motivated, self made persons.. View More