انسانی شخصیت (پرسنلٹی)کیا ہے؟

انسانی شخصیت کیا ہے؟بہت اہم سوال ہے کیونکہ جب تک ہم اپنی پرسنلٹی کو نہیں جانتے تب تک ہم اس کو نکھار نہیں سکتے۔پرسنلٹی کے بارے میں مختلف رائے پائی جاتی ہیں۔سائیکالوجسٹ اور پرسنلٹی پہ کام کرنے والوں نے بہت کام کیا ہے۔ ۔

پرسنلٹی کو ہم کیسے متعارف کروائیں گے؟کوئی اچھا بولتا ہے یا کو ئی اچھا دکھتا ہے اس کا ظاہری حلیہ خوبصورت ہے یا پھر اس کا تعلق انسان کے اندرونی رویوں سے بھی ہے؟

سوچنے کا نداز اور رویے یہ دونوں مل کر پرسنلٹی بناتے ہیں۔اس کے سوچنے کا انداز،محسوسات اور دوسروں کے بارے میں اس کی رائے یہ سب پرسنلٹی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ہم کہہ سکتے ہیں کہ شخصیت انسان کے اندر سے جنم لیتی ہے اور اس میں تغیروتبدل کا عمل ساری عمر جاری رہتا ہے۔ پرسنلٹی میں چار عناصر پر مشتمل ہوتی ہے۔مئرس برگس نے اس کو پیش کیا۔اس کو ایم بی ٹی آئی بھی کہتے ہیں-

1. [E]xtroversion –[I]ntroversion
Introward سے مراد ایسے لوگ جو اپنے آپ میں گم سم رہتے ہیں،محفل کی تنہائی کو زیادہ پسند کرتے ہیں ،خاموشی سے چیزوں کا تجزیہ کرتے ہیں اور سیلف ڈسکوری میں مہارت رکھتے ہیں۔جبکہ
Extrowardسے مراد ایسے لوگ جو ہلے گلے کے شوقین ہوتے ہیں۔ایسے لوگ گروپس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ایسے لوگوں کے لیے تنہا رہنا موت کے مترادف ہے۔

2. [S]ensing – [IN]tuition
سینسنگ رویہ رکھنے والا اپنی پانچوں حسوں کو استعمال کرے گا۔دیکھنا،سننسا ،چھونا،مھسوس کرنا،چکھنا وغیرہ ،پھر کوئی رائے اختیار کرے گا۔حقیقی زندگی کے قریب اور ان سے مسائل اخذ کرے گا۔جبکہ ینٹیوشن رویہ رکھنے والا تخیلات کو بنیاد بنا کر فیصلہ رکھے گا۔

3. [T]hinking – [F]eeling
یا تو کوئی شخص بہت زیادہ محسوس کرنے والا یعنی فیلر ہوتا ہے یاپھر بہت زیدہ سوچ و بیچار کرنے والا تھینکر ہوتا ہے۔جب کوئی فیصلہ کرتے ہوئے دلیل اور منطقی رویہ اختیارے کرے تو وہ تھینکر ہوتا ہے۔مثلاََ ایک طالب علم ہے اس کے امتحان سر پر ہیں اور ساتھ ہی ساتھ بہن کی شادی بھی ہے۔منطقی رویہ اختیار کرنے والا اپنے امتحان کی تیاری کرے گا جبکہ فیلر کا رویہ مختلف ہوگا وہ اپنے بہن کی شادی کو زیادہ اہمیت دے گا اور امتحان کو کم۔

4. [J]udging – [P]erceiving
وہ شخص جو کچھ اس کے سامنے ہو رہا اسی کو دیکھ کے فیصلہ سنا دے،جبکہ جیجر وہ دیکھ کے فیصلہ نہیں کرے گا،بلکہ وہ جج کرے گا پھر فیصلہ کرے گا۔

اپنی شخصیت کے حوالے سے معلوم کرنے کے لیے ہم کس قسم سے تعلق رکھتے ہیں۔مختلف ٹیسٹ ڈیزائن کیے گے ہیں۔جو آن لائن بھی موجود ہیں۔

کامیاب زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم یہ جانیں کہ ہم کس قسم کے انسان ہیں،اپنی کمزوریوں پہ قابو پائیں،دوسروں سے اپنے تعلقات بہتر بنائیں۔نئی نئی مہارتیں سیکھیں۔اور کامیابی کی اس سیڑھی پر پہنچ جائیں ،جہاں آپ پہنچنا چاہتے ہیں۔
بقول اقبال
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن۔۔۔۔۔
robina shaheen
About the Author: robina shaheen Read More Articles by robina shaheen: 31 Articles with 109415 views I am freelancer and alif kitab writter.mostly writes articles and sometime fiction.I am also editor and founder Qalamkitab blog... View More