بِن دیکھے جنت کا سُودا

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

قارئین محترم سلام
جِس کو خدائے پاک نے دی خوش نصیب ہے
کِتنی ‘ عظیم ‘ چیز ہے “ دولت “ یقین کی

حضرت مالک بن دینار رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ بصرہ کے ایک بازار سے گزرے آپ نے ایک زیر تعمیر عالیشان مِحل دیکھا جِسے ایک نُوجوان بڑے انہماک اور لگن سے مزدور مِستریوں سے تعمیر کروارہا تھا

حضرت مالک بن دینار رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے ساتھی رفیق حضرت جعفر بن سُلیمان رحمتہ اللہ علیہ سے فرمایا کیا آپ نے دیکھا اِس نوجوان کو محل کی تعمیر سے کس قدر دلچسپی ہے-

مُجھے اِس کی حالت پہ ترس آرہا ہے میں چاہتا ہوں کہ اللہ کی بارگاہ میں اِس نوجوان کے لئے دُعا کروں “ کیا عجب کہ یہ جُوان جنت کے نوجوانان سے ہو جائے یہ فرما کر حضرت مالک بن دینار رحمتہ اللہ علیہ اُس نوجوان کے پاس پہنچے اور سلام کیا وہ نوجوان آپ کو پہچانتا نہ تھا جب اسُے معلوم ہوا کہ مجھ سے حضرت مالک بن دینار مُخاطب ہیں تو آپکی توقیر اور تعظیم کرنے لگا آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اُس نوجوان سے دریافت کیا کہ اس محل پر کتنی رقم خرچ کرنے کا ارادہ ہے اُس نوجوان نے عرض کیا یا سیدی - ایک لاکھ دِرہم -حضرت مالک بن دینار رحمتہ اللہ علیہ نے یہ سُن کر اُس نوجوان سے ارشاد فرمایا کہ یہ ایک لاکھ درہم مجھے دے دو اور اِس کے بدلے میں آپکو ایسے عالیشان محل کی ضمانت دیتا ہوں جو اِس مِحل سے کئی گنا زیادہ خوبصورت اور پائیدار ہوگا جسکی مٹی مُشک اور زعفران کی ہوگی -

جو کبھی بھی مُنہدم نہیں ہوگا اور صرف یہ مِحل ہی نہیں بلکہ ساتھ میں خادم خادمائیں سُرخ یاقوت کے قُبے نہایت حسین اور شاندار خیمے بھی ساتھ ہی ملیں گے اور انہیں دُنیا کے معماروں نے نہیں بلکہ جو صرف اللہ عزوجل کے کُن کہنے سے بنا ہے -

نوجوان نے عرض کیا - یا سیدی مجھے سوچنے کیلئے ایک رات کی مہلت چاہیے حضرت مالک بن دینار رحمتہ اللہ علیہ نے اَرشاد فرمایا بہتر ہے –

اس مکالمے کے بعد آپ حضرات وہاں سے چلے آئے تمام رات آپ رحمتہ اللہ علیہ کو اِس نوجوان کا خیال آتا رہا - اور آپ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اُس کے لئے دُعا کرتے رہے یہاں تک کہ صبح آپ پھر اُس نوجوان کی جانب روانہ ہو گئے اور اُس نوجوان کو بھی اپنا منتظر پایا –

نوجوان نے بڑے تپاک سے آپکا اِستقبال کیا اور عرض کرنے لگا - یا سیدی کیا آپکو کل والی بات یاد ہے آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کیوں نہیں یہ سُن کر اُس نوجوان نے ایک لاکھ درہم آپ کے حوالے کئے آپکی بارگاہ میں قلم - دوات - اور- کاغذ پیش کردیا -

حضرت مالک بن دینا علیہ الرحمہ نے اِس مضمون کا بَیع نامہ- اِس طرح سے ترتیب فرمایا -

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم یہ تحریر اس غرض کیلئے ہے کہ مالک بن دینار فُلاں بن فُلاں کے لئے اُس کے دُنیاوی مکان کے بدلے اللہ تعالیٰ سے ایک ایسے ہی شاندار مِحل دِلانے کا ضامن ہے - اور اگر اُس محل میں مزید کچھ اضافی آسائش ہوں تو یہ اللہ کا فضل ہے اِس ایک لاکھ درہم کے عوض میں نے ایک جنتی مِحل کا سودا فلاں بن فلاں سے کیا جو اِس کے دنیاوی مِحل سے زیادہ وسیع اور شاندار ہوگا اور قُرب الٰہی عزوجل کے سائے میں ہے -

حضرت مالک بن دینار رحمہ اللہ نے بیّع نامہ اُس نوجوان کے حوالے کیا اور ایک لاکھ درہم لیکر غربا مَساکین اور فقراء میں رات ہونے سے قبل ہی تقسیم کردیئے اِس عظیم عہد نامے کو لکھے ابھی چالیس روز بھی نہ گزرے تھے کہ ایک دن فجر کی نماز پڑھ کہ مسجد سے نِکلتے ہوئے آپ کی نگاہ مِحرابِ مسجد میں رکھی پرچی پہ پڑی یہ وہی پرچی تھی جس پر عہد نامہ تحریر کیا گیا تھا اور اس پرچی کی پشت پر بِنا سیاھی کے تحریر چمک رہی تھی - اللھ عزیز“ حکیم عزوجل کی جانب سے مالک بن دینار کے لئے پروانہ ءِ براَت ہے کہ تم نے جس محِل کا وعدہ کیا تھا وہ اُس نوجوان کو عطا فرما دیا گیا بلکہ اس سے بھی ستر گنا زیادہ نوازا - حضرت مالک بن دینار علیہ الرحمہ اس پرچی کو لیکر جلد جلد اُس نوجوان کے گھر پہنچے تو وہاں سے رونے کی آوازیں بلند ہو رہی تھیں معلوم کرنے پر بتایا گیا کہ وہ نوجوان کل ہی فوت ہوگیا ہے -

غسال نے بیان دیا کہ اُس نوجوان نے مجھے اپنے پاس بلایا اور مجھے وصیت کی کہ میری میت کو تم ہی غُسل دینا اور ایک پرچہ بھی دیا کہ اِسے حفاظت سے میرے کفن میں رکھ دینا حضرت مالک بن دینار رحمہ اللہ نے جب محراب سے مِلا پرچہ دکھلایا تو وہ غُسال پکار اُٹھا واللھُ العظیم یہ تو وہی کاغذ ہے جو میں نے کفن میں رکھا تھا -

یہ تمام ماجرا ایک شخص ملاحظہ کر رہا تھا کہنے لگا حضور میں آپکو دو لاکھ درہم دونگا آپ مجھے بھی ویسا ہی ضمانت نامہ لکھ دیں حضرت مالک بن دینار رحمتہ اللہ نے اِرشاد فرمایا جو ہونا تھا وہ ہو چُکا اللہ عزوجل جس کے ساتھ جو چاہتا ہے وہی ہوتا ہے اس کے بعد کافی وقت تک حضرت مالک بن دینار رحمہ اللہ علیہ اُس نوجوان کو یاد کر کے اشک باری فرماتے رہے
( روض الریاحین صفحہ نًمبر ٥٨ -٥٩ مطبوعہ البیروت )
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1100517 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More